Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یار خان کا خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے استقبال کیا


ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یار خان کا خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے استقبال کیا
 Posted on: 7/21/2015
ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یار خان کا خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے استقبال کیا 
رابطہ کمیٹی کے ارکا ن حیدر عباس رضوی ،ڈاکٹر فاروق ستار ، عارف خان ایڈووکیٹ ، وسیم اختر اور شبیر قائم خانی نے محفوظ یار خان کے گلے میں ہار ڈالے اور انہیں لیگل ایڈ کمیٹی کا صدر مقرر کئے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی 
جناب الطاف حسین نے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے وہ میرے لئے اعزاز ہے ، سینئر قانون داں محفوظ یار خان 
کراچی ۔۔۔21، جولائی 2015ء 
سینئر قانون داں ڈاکٹر محفوظ یار خان ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کا صدر مقرر کئے جانے کے بعدآج خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آبادپہنچے تو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدرعباس رضوی ،ڈاکٹر فاروق ستار ، عارف خان ایڈووکیٹ ، وسیم اختر اور شبیر قائم خانی نے ان کا استقبال کیا اور ان کے گلے میں ہار ڈالے ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے محفوظ یار خان کو ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کا صدر مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور اس امید کااظہار کیا کہ محفوظ یار خان ایم کیوایم کے گرفتار شدگان کی قانونی معاونت کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ور مزید فعال بنانے کیلئے ان کو مکمل اختیارات کے ساتھ لیگل ایڈ کمیٹی کا صدر مقرر کیا گیا اور لیگل ایڈ کمیٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے وہ اپنی ذمہ داریوں کو مستحسن طریقے سے نبھائیں گے ۔ اس موقع پر محفوظ یار خان نے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سے لیگل ایڈ کمیٹی کا صدر مقرر کئے جانے پر دلی تشکر کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین نے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے وہ میرے لئے اعزاز ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی گرفتار شدگان کی قانونی معاونت کیلئے تمام تر آئینی و قانونی طور طریقے اور پیچدگیوں کو حل کرتے ہوئے اپنے مقصد میں ضرور کامیابی حاصل کرے گی ۔ 

10/1/2024 4:22:12 AM