حیدرآبادکے سابق حق پرست کونسلرحاجی نواب علی کے انتقال پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارتعزیت
حاجی نواب علی مرحوم نے تحریک کے لئے جوخدمات انجام دی ہیں وہ یاد رکھی جائیں گی۔ الطا ف حسین
لندن ۔۔۔ 21 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے حیدرآبادزون کے سینئرکارکن اور سابق حق پرست کونسلرحاجی نواب علی کے انتقال پر دلی افسوس اور گہرے رنج و غم کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے حاجی نواب علی مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حاجی نواب علی مرحوم نے تحریک کے لئے جوخدمات انجام دی ہیں وہ یاد رکھی جائیں گی۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ حاجی نواب کے انتقال پر میں اورتحریک کے تمام کارکنان ان کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالی حاجی نواب علی مرحوم کی مغفرت فرمائے اورانہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورمرحوم کے تمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔