Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا تادم مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ ، نائن زیراور لندن سیکریٹریٹ میں پیغامات کا تانتا بندھ گیا


ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا تادم مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ ، نائن زیراور لندن سیکریٹریٹ میں پیغامات کا تانتا بندھ گیا
 Posted on: 7/21/2015
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا تادم مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ ، نائن زیراور لندن سیکریٹریٹ میں پیغامات کا تانتا بندھ گیا
جناب الطا ف حسین عوامی امیدوں کا واحد مرکز ہیں اور ان کی طبیعت کی معمولی سی بھی خرابی کا عوام و کارکنان رسک نہیں لے سکتے ہیں
ہم جانتے ہیں جناب الطا ف حسین نے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ قوم کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے لیکن قوم کو وسیع تر مفاد نہیں بلکہ جناب الطاف حسین کی زندگی عزیز ہے
ایم کیوایم کے کارکنان مر تو سکتے ہیں لیکن اپنے ہر دلعزیز رہبر وہنما کو بھوک ہڑتال نہیں کرنے دیں گے 
جو عناصر جناب الطاف حسین کو بھوک ہڑتال کیلئے مجبور کررہے ہیں وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہے ہیں اور کارکنان اور جناب الطا ف حسین کے انمٹ رشتہ سے کھیلواڑ کررہے ہیں 
اپنے پیغامات میں کارکنان و عوام نے جناب الطاف حسین سے اپنے عہد کی تجدید اور ان کی صحت وتندرستی کیلئے دعائیں کی 
کراچی ۔۔۔21، جولائی 2015ء 
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد اور ایم کیوایم کے کارکنان نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کے فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ جناب الطاف حسین نہیں بلکہ ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے اور ظلم وبربریت کے خلاف اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ جناب الطا ف حسین کی جانب سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کے فیصلے کی خبر کے بعد ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ٹیلی فون ، فیکس اور ای میل پر پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔ پیغامات بھیجنے والوں میں تاجر ، صنعتکار ، علمائے کرام ، وکلاء ،طالب علم اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد شامل ہے ۔اپنے پیغامات میں انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اپنے عہد و وفا کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین کروڑوں عوام کے رہبر و رہنما ہیں اور ان کی طبیعت اور صحت اس بات کی قطعی اجازت نہیں دیتی ہے کہ وہ تادمِ مرگ بھوک ہڑتال کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جناب الطا ف حسین عوامی امیدوں کا واحد مرکز ہیں اور ان کی طبیعت کی معمولی سی بھی خرابی کا عوام و کارکنان رسک نہیں لے سکتے ہیں جب تک ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن زندہ ہے وہ جناب الطا ف حسین کو تادم مرگ بھوک ہرتال کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے، ایم کیوایم کے کارکنان مر تو سکتے ہیں لیکن اپنے ہر دلعزیز رہبر وہنما کو بھوک ہڑتال نہیں کرنے دیں گے اور جناب الطا ف حسین کو بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لینے کیلئے کارکنان آخری حد تک جانے کیلئے تیا رہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جناب الطاف حسین کو ظلم وبربریت کے ذریعے جن عناصر کی جانب سے بھوک ہڑتال کرنے پر مجبورکیا گیا ہے وہ ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں اور جناب الطاف حسین کی بھوک ہڑتال کے بعد کے سنگین اور خطرناک عوامل سے ناعلم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ جناب الطا ف حسین نے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ قوم کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے لیکن قوم کو وسیع تر مفاد نہیں بلکہ جناب الطاف حسین کی زندگی عزیز ہے اور جناب الطا ف حسین کے بغیر کارکنان و عوام کو کچھ نہیں چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جو عناصر جناب الطاف حسین کو بھوک ہڑتال کیلئے مجبور کررہے ہیں وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہے ہیں اور کارکنان اور جناب الطا ف حسین کے انمٹ رشتہ سے کھیلواڑ کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ایک اشارے پر جانیں دینے کیلئے تیار ہیں لیکن آفرین ہے اس قائد پر جو کارکنان سے اب بھی کسی صلے کی تمنا نہیں کررہا ہے اور اپنی جان پر کھیلنے کیلئے تیار ہے لیکن ہم جناب الطاف حسین کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا واسطہ دیتے ہیں اور یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی تادم مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لیں اور کارکنان اور عوام کے احساسات اور جذبات کا ایک مرتبہ پھر پاس رکھ لیں ۔اپنے پیغامات میں انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو یقین دلایا کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور وہ بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لیں لے ، کارکنان تمام حالات اور جبر کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن اپنے قائد جناب الطاف حسین کو ذرہ برابر بھی گزند برداشت نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرست شہداء کے بلند درجات ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت وتندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔ 

10/1/2024 4:19:32 AM