Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شعبہ خواتین کی سینئر کارکن محترمہ شاہجہاں بیگم عرف چنی باجی کے شوہر اور لیبر ڈویژن کے سینئر کارکن سید محمود حسین کو یاسین آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا


شعبہ خواتین کی سینئر کارکن محترمہ شاہجہاں بیگم عرف چنی باجی کے شوہر اور لیبر ڈویژن کے سینئر کارکن سید محمود حسین کو  یاسین آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
 Posted on: 7/20/2015
شعبہ خواتین کی سینئر کارکن محترمہ شاہجہاں بیگم عرف چنی باجی کے شوہر اور لیبر ڈویژن کے سینئر کارکن سید محمود حسین کو 
یاسین آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا 
نماز جنازہ او رتدفین میں انچارج رابطہ کمیٹی کہف الوریٰ ، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور شعبہ جات کے اراکین کی شرکت 
سید محمود حسین مرحوم کو سوئم 21جولائی کو نارتھ ناظم آباد میں واقع بطحہ مسجد میں ہوگا 
کراچی ۔۔۔20، جولائی 2015ء 
ایم کیوایم شعبہ خواتین کی سینئر کارکن محترمہ شاہجہاں بیگم عرف چنی باجی کے شوہر اور لیبر ڈویژن کے سینئر کارکن سید محمود حسین کو آج آہوں اور سسکیوں کے درمیان یاسین آباد کے قبرستا میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد بلاک Nمیں واقع بطحہ مسجد میں ادا کی گئی ۔ نما ز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ، ارکان عبد الحسیب ، گلفرا خان خٹک ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی اقبال قادری ، عبد الوسیم ، شیخ صلاح الدین ، ریحان ہاشمی ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی جمال احمد ، انور رضا ، ریحان ظفر ، رؤف صدیقی ، ایم کیوایم کے مختلف ونگز اور شعبہ جات کے اراکین ، یونٹ اور سیکٹر کے ذمہ داران اور مرحوم کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ 
دریں اثناء سید محمود حسین مرحوم کا سوئم کل 21جولائی بروز منگل کو بعد نماز ظہر تا عصر نارتھ ناظم آباد بلاک Nمیں واقع بطحہ مسجد میں ہوگا جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔ 
علاوہ ازیں ایم کیوایم کی خواتین اراکن پارلیمنٹرین اور شعبہ خواتین کی ذمہ داران وکارکنان نے مرحوم کی رہائشگاہ جاکر محترمہ شاہجہاں بیگم اور مرحوم کے دیگر عزیز واقارب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔ 

10/1/2024 4:18:44 AM