Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصوراوردیگرگرفتارشدگان کوفی الفور رہا کیا جائے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصوراوردیگرگرفتارشدگان کوفی الفور رہا کیا جائے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 7/18/2015
رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصوراوردیگرگرفتارشدگان کوفی الفور رہا کیا جائے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
نفرت انگیز تقاریرکاالزام لگاکرایم کیوایم کوانتقام کانشانہ بنایاجارہاہے اوراسے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔رابطہ کمیٹی
کالعدم مذہبی تنظیمیں ملک بھر میں جلسے جلوس کر رہی ہیں اورفرقہ وارانہ بنیادپر نفرت انگیزتقاریرکررہی ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی
لال مسجدکے مولاناعبدالعزیزنے پاکستان کے آئین اور فوج کے خلاف فتوے جاری کئے ، خودکش حملوں کی ترغیب دی، فوج پر حملے کرائے 
آرمی پبلک اسکول میں فوجی افسروں کے بچوں کوسفاکی سے شہیدکیاگیاتومولاناعبدالعزیزنے اس کو درست اورجائز قرار دیالیکن انہیں گرفتارنہیں کیاگیا
قائدتحریک الطاف حسین ، دیگر رہنماؤں اورمنتخب نمائندوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں اورانہیں گرفتارکیاجارہاہے
انصاف اورقانون کایہ دوہرامعیار شہریوں میں محبت کے جذبات نہیں بلکہ نفرت کے جذبات پیداکررہاہے ۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 18 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ نفرت انگیز تقاریرکاالزام لگاکرایم کیوایم کوانتقام کانشانہ بنایاجارہاہے اوراسے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ ایم کیوایم ملک کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام خصوصاًمہاجروں کی واحدنمائندہ آوازہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نفرت انگیزتقریر کے نام پرقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے دیگررہنماؤں، منتخب نمائندوں اورذمہ داروں کے خلاف ملک بھرمیں مقدمات قائم کئے جارہے ہیں،ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پرچھا پہ مارکررابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ اوررابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصورکوتوگرفتارکرلیاگیا جبکہ دوسری جانب کالعدم مذہبی تنظیمیں پورے ملک میں کھلے عام نہ صرف کام کررہی ہیں بلکہ جلسے جلوس نکال رہی ہیں اورفرقہ وارانہ بنیادپر نفرت انگیزتقاریرکررہی ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ لال مسجدکے مولاناعبدالعزیزنے کھلے عام پاکستان کے آئین اور فوج کے خلاف فتوے جاری کئے ، خودکش حملوں کی ترغیب دی، ان کے لوگوں نے فوج پر حملے کئے ، آرمی پبلک اسکول پشاورمیں فوجی افسروں کے بچوں کوسفاکی سے شہیدکیاگیاتومولاناعبدالعزیزنے اس واقعہ کی مذمت کرنے کے بجائے اس کو درست اورجائزقرار دیالیکن مولاناعبدالعزیزکوگرفتارنہیں کیاگیا،گزشتہ روزبھی کراچی میں ایک کالعدم مذہبی تنظیم نے ریلی نکالی اورمخالف فرقہ کے خلاف نفرت انگیزتقاریرکیں لیکن اس پر بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ دوسری جانب قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے رہنماؤں اورمنتخب نمائندوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کا خودساختہ جوازپیش کرکے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں اورانہیں گرفتارکیاجارہاہے جسے تمام باشعور عوام اچھی طرح سمجھ رہے ہیں کہ اس کامقصدصرف ایم کیوایم کونشانہ بناناہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ انصاف اورقانون کایہ دوہرامعیار اورریاستی مظالم شہریوں میں محبت کے جذبات نہیں بلکہ نفرت کے جذبات پیداکررہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصوراوردیگرگرفتارشدگان کوفی الفور رہا کیا جائے۔

10/1/2024 4:22:36 AM