Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج دبئی میں پیپلزپارٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے انتہائی افسوسناک ہیں ، مصطفی عزیزآبادی


آج دبئی میں پیپلزپارٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے انتہائی افسوسناک ہیں ، مصطفی عزیزآبادی
 Posted on: 7/16/2015
آج دبئی میں پیپلزپارٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے انتہائی افسوسناک ہیں ، مصطفی عزیزآبادی
پی پی پی کے قریبی باوثوق ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے بھٹو کی پھانسی ، بی بی رانی اور مرتضیٰ بھٹو کی دلیرانہ شہادت پر مکمل خاموشی اختیار کی جائے گی
اسٹیبلشمنٹ کے آگے Bow Down کیا جائے گا،اسٹیبلشمنٹ کے جائز وناجائز اشاروں پر چلیں گے
رینجرزکومزید اختیارات دیکر مخالف قوتوں کی اینٹ سے اینٹ بجائیں گے ، بھٹو شہید اور بی بی رانی شہید کے قتل کا بدلہ لینے کے بجائے قاتلوں سے ہاتھ ملالیں گے،باوثوق ذرائع
اس پیشکش کے بدلے پیپلزپارٹی کے بہت ہی سنگین قومی جرائم میں ملوث افراد کی جاں بخشی کو یقینی بنایا جائے گا
یہ فیصلے پاکستانی قوم خصوصاً پیپلزپارٹی کے کارکنوں کیلئے انتہائی شرمناک ہیں، مصطفی عزیزآبادی
لندن۔۔۔16، جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور مرکزی شعبہ اطلاعات کے انچارج مصطفی عزیزآبادی نے آج دبئی میں پیپلزپارٹی کے اجلاس میں پی پی پی کے قریبی باوثوق ذرائع سے موصول ہونے والی ان اطلاعات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بھٹو کی پھانسی ، بے نظیر بھٹو بی بی رانی شہید کی شہادت اور مرتضیٰ بھٹو کی دلیرانہ شہادت پرپیپلزپارٹی کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ باوثوق ذرائع کی یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ فیصلہ پاکستانی قوم خصوصاً پیپلزپارٹی کے کارکنوں کیلئے انتہائی شرمناک ہیں۔انہوں نے کہاکہ باوثوق ذرائع سے یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ آج دبئی میں ہونے والے پی پی پی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج کے بعد ہم اسٹیبلشمنٹ کے آگے Bow Down کریں گے یعنی تازندگی ان کے زیرنگیں رہیں گے اور ان کے جائز وناجائز اشاروں پر چلیں گے ۔ رینجرزکومزید اختیارات دیکر مخالف قوتوں کی اینٹ سے اینٹ بجائیں گے ، بھٹو شہید اور بی بی رانی شہید کے قتل کا بدلہ لینے کے بجائے قاتلوں سے ہاتھ ملالیں گے ۔ باوثوق اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ آئندہ ہرچھوٹا بڑا فیصلہ اور قدم اٹھانے سے پہلے اسٹیبشلمنٹ سے رجوع کریں گے اور مثبت جواب ملنے پر اسے میڈیا اور اخبارات میں جاری کریں گے ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اس پیشکش کے بدلے پیپلزپارٹی کے بہت ہی سنگین قومی جرائم میں ملوث افراد کی جاں بخشی کو یقینی بنایاجائے گا۔

10/1/2024 2:21:24 AM