Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن فلاحِ انسانیت کے لئے کوشاں سب سے بڑی تنظیم ہے ،ڈاکٹر فاروق ستار


خدمت خلق فاؤنڈیشن فلاحِ انسانیت کے لئے کوشاں سب سے بڑی تنظیم ہے ،ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 7/16/2015
خدمت خلق فاؤنڈیشن فلاحِ انسانیت کے لئے کوشاں سب سے بڑی تنظیم ہے ،ڈاکٹر فاروق ستار 
ملک میں سیلاب ، قحط سالی اور قدرتی آفات میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار سب سے پہلے پہنچتے ہیں ، رؤف صدیقی 
خدمت خلق کا جذبہ لیکر جناب الطاف حسین نے خدمت خلق کمیٹی کو بنایا ، ٹرسٹی کے کے ایف ارشد وہرہ 
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جناح گراؤنڈ میں منعقدہ سالانہ امدادی پروگرام کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔۔16، جولائی 2015ء 
حق پرست رکن قومی اسمبلی اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن پاکستان میں فلاحی انسانیت کے لئے کوشاں سب سے بڑاادارہ ہے جس کادائرہ کارپاکستان کے طویل وعرض میں پھیلاہواہے ۔انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کا کردار ایم کیوایم سے آگے ہے،رمضان المبارک کے سالانہ امدادی پروگرام کی روایت زندہ ہے تو جناب الطاف حسین کی وجہ سے ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن پر زکوٰۃ کی وصولی کیلئے غیر اعلانیہ پابندی عائدکردی ہے ، ہماری زکوٰۃ کی پرچیوں کو اس طرح سے ڈھونڈا جارہا ہے جیسے بھتہ کی پرچیاں ڈھونڈی جاتی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کی شام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں خدمت خلق فاؤندیشن کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ امدادی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔امدادی پروگرام سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ارشد وہرہ اور رؤف صدیقی نے بھی خطاب کیا ۔ امدادی پروگرام کروڑوں مالیت پر مشتمل سلائی مشینیں ، پنکھے ، راشن کے تھیلے ، سائیکلیں ، وہیل چیئرز اور ٹھیلے غرباء ، مساکین ، یتیموں ، بیواؤں ،معذوروں اور مستحقین میں تقسیم کئے گئے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام کو سیاسی و فلاحی ویژن دیا اور ملک کے ہر شہری کو سیاسی طو پر باشعوربنانے کی جدوجہد کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے اپنی معاشی بصیر ت کے ذریعے پاکستان کے ہر شہری کے لینے والے ہاتھ کو دینے والا ہاتھ بنانے کیلئے معاشی خود مختاری کی جدوجہد کی اور اسی طرح انہوں نے معاشرتی طور پر پاکستان کے عوام کو بااختیار بنانے اور ہر ایک کی محتاجی سے نجات دلانے کیلئے ایک معاشرتی اور سماجی ترقی کا ویژن دیا اوراس کے ذریعے قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کے اس ویژن کی ترجمانی کی جس کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان میں ایک ایسا نظام قائم کیاجائے جو منصفانہ ہو، جہاں امیر و غریب کی تفریق ، وڈیروں ، کسانوں ، پانچ سو خاندانوں کی اجاراداری کو ختم کیاجائے اور اس کے بجائے پاکستان کے ایک ایک شہری کو تعلیم ، سیاسی ، معاشرتی ویژن دیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ جب ہم معاشرتی اور سماجی ترقی اور ملک میں منصفانہ نظام کے قیام کی بات کرتے ہیں تو دراصل پاکستان کو صحیح معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کی بات کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے لاکھوں کارکنان کے ساتھ ساتھ ہم خدمت خلق فاؤنڈیشن اور اس کے رضاکاروں کی خدمات کو فراموش نہیں کرسکتے ۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی تحریک بھی لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور بااختیار بنانے کیلئے ہے اور اسی وجہ سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کا کردار ایم کیوایم سے آگے ہے ۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے سالانہ امدادی پروگرام کی روایت زندہ ہے تو جناب الطاف حسین کی وجہ ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو زکوٰۃ کی وصولی پر غیر اعلانیہ پابندی عائدکردی ہے ، ہماری زکوٰۃ کی پرچیوں کو اس طرح سے ڈھونڈا جارہا ہے جیسے بھتہ کی پرچیاں ڈھونڈی جاتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے طے کرلیا تھا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن پر جبر کے نتیجے میں یہ امدادی پروگرام نہیں ہوسکتا ، ہم نے لندن لکھ کر بھجوا دیا تھا اور جیسے ہی ہم نے یہ فیصلہ کیا جناب الطاف حسین ٹیلی فون لائن پر آئے اور انہوں نے کہاکہ ہمت مرداں مدد خدا اور جناب الطا ف حسین نے ہم سب کو غیرت دلائی اور کہاکہ یہ تمہاری عظیم روایت ہے اور اسے ختم کرو گے تو آگے کچھ نہیں بچے گا لہٰذ ا یتیموں ،بیواؤں ، غرباء کو کم تعداد میں ہی بلایا جائے لیکن امدادی پروگرام کو ختم کرنے کی روایت نہ ڈالی جائے ۔کے کے ایف کے ٹرسٹی رؤف صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب ، قحط سالی اور حادثات میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار سب سے پہلے پہنچتے ہیں اور سب سے بعد میں آتے ہیں۔آزاد کشمیر کے سلسلہ میں ایم کیوایم نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں بند کرکے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو فعال کیا اور ایک بڑا قافلہ آزاد کشمیر زلزلہ متاثرین کی مہینوں خدمت انجام دیتا رہا ۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ارشد وہرہ نے کہا کہ 1979ء میں جب خدمت خلق کمیٹی بنی تو ان کے ذہن میں ایم کیوایم بنانے کا خیال شاید نہ ہو ، ان کے ذہن میں جو مقصدپیش نظر تھا وہ خدمت خلق تھا اور خدمت خلق کا جذبہ لیکر جناب الطاف حسین نے خدمت خلق کمیٹی کو بنایا ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم بلاتفریق انسانی خدمت کے سبب ہی آج ملک بھر میں پھیل چکی ہے۔
 ،

10/1/2024 2:18:33 AM