Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی سمیت ملک بھرمیں قائدتحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کے رہنماؤں اورمنتخب نمائندوں کے خلاف مقدمات درج کئے جانے کی مذمت


کراچی سمیت ملک بھرمیں قائدتحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کے رہنماؤں اورمنتخب نمائندوں کے خلاف مقدمات درج کئے جانے کی مذمت
 Posted on: 7/15/2015
کراچی سمیت ملک بھرمیں قائدتحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کے رہنماؤں اورمنتخب نمائندوں کے خلاف مقدمات درج کئے جانے کی مذمت
مظالم کے خلاف آوازبلندکرنے پر ایم کیوایم کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کوکچلنے کے مقصدکے تحت جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی
جھوٹے مقدمات اورگرفتاریوں جیسے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں ،عہدیداروں،کارکنوں کوڈرایا نہیں جاسکتا
انسانی حقوق کی تنظیمیں ایم کیوایم کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر آوازاحتجاج بلندکریں۔رابطہ کمیٹی

کراچی ۔۔۔ 15 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی سمیت ملک بھرمیں قائدتحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کے رہنماؤں اورمنتخب نمائندوں کے خلاف مقدمات درج کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں ،عہدیداروں،کارکنوں اورعوام کوڈرایادھمکایانہیں جاسکتا۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کوکچلنے اور اسے ختم کرنے کے مقصدکے تحت ایک طرف تو ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورعہدیداروں کوگرفتارکیاجارہاہے ،گرفتاری کے بعد انہیں تشددکانشانہ بنایاجارہاہے اوران مظالم کے خلاف آوازبلندکرنے پرقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ا رکان ، منتخب نمائندوں اورتنظیمی ذمہ داروں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں اورانہیں سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اس قسم کے ہتھکنڈوں سے نہ توایم کیوایم کوختم کیاجاسکتاہے اورنہ ہی ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں ، عہدیداروں ،کارکنوں اورعوام کوخوفزدہ کیاجاسکتاہے۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی انتقامی کارروائیوں کانوٹس لیں اوران کے خلاف آوازاحتجاج بلندکریں۔ 

10/1/2024 2:21:24 AM