Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ریحام خان،پاکستانی میڈیا پر برسنے کے بجائے اپنی جعلی ڈگری کے الزام کی وضاحت کریں حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ کشورزہرہ


ریحام خان،پاکستانی میڈیا پر برسنے کے بجائے اپنی جعلی ڈگری کے الزام کی وضاحت کریں حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ کشورزہرہ
 Posted on: 7/15/2015
ریحام خان،پاکستانی میڈیا پر برسنے کے بجائے اپنی جعلی ڈگری کے الزام کی وضاحت کریں حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ کشورزہرہ
پاکستانی میڈیا کے خلاف ریحام خان کا توہین آمیز اور گھمنڈی طرزعمل قابل مذمت ہے ، کشورزہرہ
ریحام خان کی ڈگری کے مشکوک ہونے کی خبر ایک برطانوی اخبار نے جاری کی ہے لیکن اس کی تردید کرنے کے بجائے وہ پاکستانی میڈیا پر برس رہی ہیں، کشورزہرہ
ریحام خان کا شرمناک رویہ ان لوگوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے جوریحام خان کو ’’راتوں رات ‘‘
سیاسی شخصیت بنانے میں مصروف ہیں،کشورزہرہ
پاکستانی میڈیا اورصحافتی تنظیمیں، ریحا م خان کے غیرذمہ دارانہ ، آمرانہ اور توہین آمیز رویے کا فوری نوٹس لیں، کشورزہرہ
کراچی ۔۔۔15، جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ، شعبہ خواتین کی انچارج اور حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ کشورزہرہ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان سے کہاہے کہ وہ پاکستانی میڈیا پر برسنے کے بجائے اپنی جعلی ڈگری کے الزام کی وضاحت کریں ۔ ایک بیان میں انہوں نے ریحام خان کی جانب سے پاکستانی میڈیا کے خلاف توہین آمیز اور گھمنڈی طرزعمل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ریحام خان کی ڈگری کے مشکوک ہونے کی خبر ایک برطانوی اخبار نے جاری کی ہے لیکن اس کی تردید کرنے کے بجائے ریحام خان پاکستانی میڈیا پر برس رہی ہیں اور پاکستانی میڈیا کے خلاف نفرت انگیز اور تحقیرآمیز ریمارکس دے رہی ہیں ۔ کشورزہرا نے کہاکہ ریحام خان خود کو تعلیم یافتہ اور مہذب معاشرے کا حصہ قراردیتی ہیں لیکن پاکستانی میڈیا کے حوالہ سے ان کی حقارت اور غروروتکبر سے بھرارویہ ان کے دعوے کی نفی کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی میڈیا ریحام خان کو ’’قومی بھابھی‘‘ قراردے رہا ہے ، ان کے لباس، چوڑیوں کے ڈیزائن، قلفی کھانے کے شوق اور دیگر معاملات کو خبروں میں نمایاں کررہا ہے لیکن اسی میڈیا کے بارے میں ریحام خان کا شرمناک رویہ ان لوگوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے جوریحام خان کو ’’راتوں رات ‘‘سیاسی شخصیت بنانے میں مصروف ہیں ۔ محترمہ کشورزہرہ نے پاکستانی میڈیا اورصحافیوں کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ریحا م خان کے غیرذمہ دارانہ ، آمرانہ اور توہین آمیز رویے کا فوری نوٹس لیں اورپاکستانی صحافت کی تذلیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

10/1/2024 2:18:47 AM