Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چند کاسہ لیس سیاستدانوں نے افواجِ پاکستان کو بنامِ حمایت زد پر لیا ہوا ہے ،رکن سندھ اسمبلی اورسابق صوبائی رؤف صدیقی کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خط ۔


چند کاسہ لیس سیاستدانوں نے افواجِ پاکستان کو بنامِ حمایت زد پر لیا ہوا ہے ،رکن سندھ اسمبلی اورسابق صوبائی رؤف صدیقی کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خط ۔
 Posted on: 7/15/2015
چند کاسہ لیس سیاستدانوں نے افواجِ پاکستان کو بنامِ حمایت زد پر لیا ہوا ہے ،رکن سندھ اسمبلی اورسابق صوبائی رؤف صدیقی کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خط ۔
سیاستدان فوج کی حمایت کے پردے میں اپنے سیاسی مخالفین کو زیرو زبر کرنے کی کوشش کوشش کررہے ہیں ، رؤف صدیقی 
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف 12جولائی 2015ء کو اپنے انٹرویو میں آئی ایس آئی کے دو اہم سابق چیف جناب جنرل ظہیر الاسلام اور جناب جنرل شجاع پاشا پر الزامات لگا کر آئی ایس آئی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ۔رؤف صدیقی 
خواجہ آصف کے مطابق آئی ایس آئی کے سربراہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دھرنے میں نہ صرف فنڈنگ کروائی بلکہ حکومت گرانے کا ایک اور منصوبہ بنایا جسے لندن پلان کا حصہ قرار دیا ۔ رؤف صدیقی 
وفاقی وزیر دفاع جو دفاعی اداروں کے سربراہ بھی ہیں ان کے منہ سے نکلے ہوئے جملے سند کی حیثیت رکھتے ہیں ، رؤف صدیقی 
خواجہ آصف قومی اسمبلی کے فلور پر بھی پاکستانی فوج کے بارے میں گمراہ کن اور بد ترین گفتگو کرتے رہے ہیں ۔ رؤف صدیقی 
عمران خان اور آصف زرداری پاک فوج کے جرنیلوں کے خلاف نفرت انگیز جملے اور شرمناک ریمارکس پر تکلفاً بھی معذرت کرنا گوارا نہیں کیا اور نہ ہی اپنے الفاظ واپس لئے ، رؤف صدیقی 
جناب الطا ف حسین کو تنہا نہ ہونے دیاجائے بلکہ ایک محب وطن پاکستانی اور بحیثیت دانشور پاکستان کیلئے ان کی خدمات حاصل کی جائیں ، رؤف صدیقی 
کروڑوں عوام کے رہنما کی حیثیت سے جو عزت و احترام جناب الطا ف حسین کا حق وہ انہیں ضرور ملنا چاہئے ، رؤف صدیقی 
قائل کرو یا قائل ہوجاؤ کی بنیاد پر جناب الطاف حسین سے مسلسل گفتگو جاری رہنی چاہئے تھی جو نہیں کی گئی ، رؤف صدیقی 
ایم کیوایم کے قیام سے لیکر آج تک مقتدر حلقوں نے ان سے نہ صرف جھوٹے وعدوں ، دھوکوں اور فریب کی سیاست کی بلکہ تعصب کی انتہاء یہ رہی کہ انہیں کافر اور غدار جیسے القابات سے نواز گیا ، رؤف صدیقی 
جناب الطاف حسین نے ہمیشہ پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کی روایت کوبرقرار رکھا ہے، رؤف صدیقی 
جناب الطاف حسین ہمیشہ ایک بے باک رہنما کی حیثیت سے مشہو رہے ہیں ، رؤف صدیقی 
دل میں بغض اور کینہ رکھنے کے بجائے بلا کم و کاست اپنے جذبات کااظہا ر کرنے کی خوبی جناب الطا ف حسین میں موجود ہے ، رؤف صدیقی 
جناب الطاف حسین جھوٹ و فریب کو حکمت کے پردے میں چھپا کر سیاہ سیاست کو اپنا کردار بنانے سے ہمیشہ گریزاں ہے ، رؤف صدیقی 
پوری اور مکمل سچائی قوم کی رہنمائی کیلئے اشد ضروری ہے ، سچائی میں خسارہ تھوڑا اور جز وقتی لیکن جھوٹ و فریب میں زیادہ اور مسلسل نقصان رہتا ہے ، رؤف صدیقی 
پاکستان کے طبقہ اشرافیہ کے خلاف بھر پور توانا آواز جناب الطا ف حسین کی ہی ہے ، رؤف صدیقی 
مجھے یقین ہے کہ جنرل راحیل شریف براہِ راست رِستے ہوئے زخموں پر مرہم رکھ سکتے ہیں ، رؤف صدیقی 
اللہ تعالیٰ نے جنرل راحیل شریف آپ کو طاقت اور اختیار بخشا ہے اور آپ عزت و شہرت کی بلندیوں پر فائز ہیں ،رؤف صدیقی 
جنرل راحیل شریف سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی نعمتیں یہ تقاضا کرتی ہیں کہ دنیائے اسلام کے مرکز کو خوشحال اور پرامن پاکستان میں تبدیل کردیں ، رؤف صدیقی 
میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ جنرل راحیل شریف ، پاکستان و پاکستانی عوام کو حاسدوں کے حسد اور شریوں کے شر سے محفوظ رکھے ، رؤف صدیقی 
اللہ تعالیٰ پاکستان کے صاحب اقتدار کو صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کرنے کی قوت عطافرمائے ۔ حق پرست سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کا آرمی چیف کو خط

10/1/2024 2:21:23 AM