Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جنرل راحیل شریف آئی ایس آئی کے خلاف ہرزہ سرائی پر خواجہ آصف کے خلاف فوری ایکشن لیں، الطاف حسین


جنرل راحیل شریف آئی ایس آئی کے خلاف ہرزہ سرائی پر خواجہ آصف کے خلاف فوری ایکشن لیں، الطاف حسین
 Posted on: 7/14/2015
جنرل راحیل شریف آئی ایس آئی کے خلاف ہرزہ سرائی پر خواجہ آصف کے خلاف فوری ایکشن لیں، الطاف حسین
خواجہ آصف نے الزام لگایا ہے کہ جنرل شجاع پاشا اور جنرل ظہیرالاسلام نے عمران خان کی مدد کرکے نوازشریف کی حکومت کا
تختہ گرانے کی سازش کی، الطاف حسین
خواجہ آصف نے یہ بہتان لگاکر قومی سلامتی کے مایہ نازادارے آئی ایس آئی کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی ہے، الطاف حسین
عوام ،آئی ایس آئی کے خلاف ہرزہ سرائی پر ہرشہر اور محلہ میں خواجہ آصف کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں، الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔14، جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیاہے کہ آئی ایس آئی کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے باغیرت چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ پاک فوج کے تقدس اور قومی سلامتی کے اداروں کے وقار کی خاطر وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف فی الفورایکشن لیں ۔ انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف نے بین الاقوامی شہرت یافتہ قومی سلامتی کے ادارے آئی ایس آئی کی دنیا بھر میں تذلیل کرتے ہوئے مورخہ 12، جولائی 2015ء بروز پیر ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دو سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل احمد شجاع پاشا اور جنرل ظہیرالاسلام پریہ الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مدد کرکے نوازشریف کی حکومت کا تختہ گرانے کی سازش کی اور اس سلسلے میں عمران خان کے ذریعہ اسلام آباد میں تین ماہ تک دھرنا کرایا جس کے تمام تراخراجات بھی ان دونوں شخصیات نے پاکستان کے مخیر سرمایہ داروں سے حاصل کرکے پی ٹی آئی کو فراہم کیے ۔ جناب الطاف حسین نے مزید کہاکہ خواجہ آصف نے یہ بہتان لگاکر قومی سلامتی کے مایہ نازادارے آئی ایس آئی کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی ہے لہٰذا جنرل راحیل شریف کافرض ہے کہ وہ وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے دونوں متذکرہ شخصیات پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرائیں اورخواجہ آصف کے خلاف مقدمہ درج کرائیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگر خواجہ آصف کے ان الزامات کا نوٹس نہیں لیا گیا تو عوام کے ایک حلقہ میں پائے جانے والے ان خدشات کو تقویت ملے گی جوببانگ دہل یہ کہتے پھر رہے ہیں کہ پاک فوج کی اعلیٰ قیادت اور کورکمانڈرز ،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف کارروائی سے گریزکرتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے فوج کے مقدس ادارے آئی ایس آئی کے خلاف ہرزہ سرائی پر ملک بھرکے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ملک کے ہرشہر اور محلہ میں خواجہ آصف کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں تاکہ آئندہ کسی کو قومی سلامتی کے اداروں پر بغیرثبوت وشواہد الزامات لگانے کی جرات وہمت نہ ہوسکے ۔

10/1/2024 2:18:08 AM