Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عالمی برادری مہاجروں پر ہونے والے مظا لم کا نوٹس لے۔ ایم کیو ایم امریکہ


عالمی برادری مہاجروں پر ہونے والے مظا لم کا نوٹس لے۔ ایم کیو ایم امریکہ
 Posted on: 7/14/2015
عالمی برادری مہاجروں پر ہونے والے مظا لم کا نوٹس لے۔ ایم کیو ایم امریکہ
شکاگو ۔۔14؍ اپریل 2015ء 
: ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین وسیم زیدی، توصیف خان، گل محمد، محمد ظہیر، عامر قاضی ،ثاقب محی الدین، وکیل جمالی، اسد صدیقی، علی حسن نے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کے خلاف تعصب اور نفرت کی بنیاد پر مقدمات درج کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے مہاجروں کو کچلنے کی سازشوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کراچی میں رینجرز کے ظلم و ستم پر آواز حق بلند کی اور سندھ کے شہری علاقوں میں بسنے والے کروڑوں مہاجروں کے جذبات اور احساسات کی سچی ترجمانی کی ہے جس پر واویلا کرنا باعث حیرت اور چور مچائے شورکے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجروں اور ان کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کو مسلسل انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رینجرز اور پولیس کے چھاپوں،غیر قانونی گرفتاریوں اور ریاستی تشدد کے ذریعے مہاجروں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے جس سے سندھ کے شہری علاقے کسی مقبوضہ علاقے کا منظر پیش کر رہے ہیں ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل کمیٹی نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین القوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں مہاجروں کے خلاف نفرت انگیز رویئے ، متعصبانہ سلوک، ریاستی مظالم اور نسل کشی کا نوٹس لیں۔ 
ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل کمیٹی کے اراکین نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر دفاع خواجہ آصف سے کہا کہ وہ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے کروڑوں مہاجروں اور مظلوموں کے قائد جناب الطاف حسین کے خلاف زبان درازی سے باز رہیں اور اپنی اوقات میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر قوم سب کچھ برداشت کر سکتی ہے لیکن اپنے متفقہ قائد کے خلاف الزامات اور غلیظ زبان کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی اور ایسے مہاجر دشمن وزیروں اور عناصرکو ایک دن عوامی عدالت میں حساب دینا ہو گا۔
آخرر میں سینٹرل کمیٹی نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایم کیو ایم امریکہ کا ایک ایک کارکن اپنے قائد کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے اور ہم ظالم قوتوں کا ہر فورم پرمردانہ وار مقابلہ کریں گے۔

10/1/2024 2:16:01 AM