Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام مختلف شہروں ٹورانٹو، کیلگری، مونٹریال، ایڈمنٹن اور ونڈسر میں افطار پارٹی و ڈنر کا اہتمام


ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام مختلف شہروں ٹورانٹو، کیلگری، مونٹریال، ایڈمنٹن اور ونڈسر میں افطار پارٹی و ڈنر کا اہتمام
 Posted on: 7/14/2015
ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام مختلف شہروں ٹورانٹو، کیلگری، مونٹریال، ایڈمنٹن اور ونڈسر میں افطار پارٹی و ڈنر کا اہتمام
کراچی میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے اور متحدہ کے چیرٹیبل ونگز KKF کو کام کرنے سے روکا جا رہا ہے، آصف قاضی 
صرف کراچی کو رینجرز کے حوالے کردینا اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کے ساتھ مقبوضہ علاقے جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، آصف قاضی
کینیڈا۔۔۔14؍جولائی 2015ء 
ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام کینیڈا سمیت مختلف شہروں ٹورانٹو، کیلگری، مونٹریال، ایڈمنٹن اور ونڈ سر میں افطار پارٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی، جوائنٹ آرگنائزر مسعود حسن سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران چیپٹرز انچارجز، کارکنان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیات ، کینیڈین ممبر آف پارلیمنٹ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افطار و ڈنر کا مرکزی اجتماع جی ٹی اے چیپٹر میں منعقد ہوا۔ اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب آصف قاضی نے کہا کہ کراچی کے ساتھ نارواں سلوک کرنا اور انسانی حقوق کی پامالی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کراچی کے ساتھ متعصبانہ سلوک کیا جاتا ہے۔ کیا کراچی پاکستان کا حصہ نہیں ہے؟ افسوس کے ہم نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا اور اپنے حوس اقتدار کی خاطر ہمیشہ ملک کی سا لمیت کو داؤ پر لگایا اور اس جرم میں شریک تمام ادارے اور پارٹیاں کراچی کے ساتھ مقبوضہ یا مفتوحہ علاقے جیسا سلوک کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا اور دانشور، ادیب ، کالم نگاروں کی مجرمانہ خاموشی ایک بہت بڑا سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ کے کے ایف کے علاوہ باقی تمام فلاحی اداروں کو کام کرنے کی اجازت ہو اور متحدہ کی چیرٹیبل ونگز کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جائے۔ دنیا کا کوئی قانون فلاحی کاموں سے روکنے کی اجازت نہیں دیتا۔ صرف کراچی ہی کے لیے خاص نوٹیفکیشن اور اختیارات دیے جاتے ہیں کیا بقیہ ماندہ ملک میں صرف فرشتے بستے ہیں۔ ایم کیو ایم ہمیشہ سے مجرموں کے خلاف آپریشن میں بھرپور تعاون کرتی رہی ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپریشن کے ذریعے سیاسی مقاصد حاصل کئے جائیں اور ایک بات سب کو ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ متحدہ کو سیاست سے الگ کرنے کا گھناونا منصوبہ اور خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نا ہوسکے گا اور اس رویے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ آخر میں انہوں نے افطار میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر قائد تحریک الطاف حسن کی صحت، تندرستی ، حفاظت اور ملک کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس دوران متحدہ کے اورسیز ذمہ داروان و کارکنان نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ مرتے دم تک قائد تحریک کی قیادت میں چلنے والے مشن کا بھرپور ساتھ دیں گے اور پاکستان کو دو فیصد مراعات یافتہ قابضین سے نجات دلا کر دم لیں گے۔

10/1/2024 2:18:07 AM