Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مخیر حضرات اور عوام دکھی انسانیت کی زیادہ سے زیاد ہ امداد کیلئے اپنے زکوٰۃ ، فطرہ اور دیگر عطیات از خود شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کے کے ایف کے مراکز ، ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر جمع کرائیں ، ترجمان خدمت خلق فاؤنڈیشن


مخیر حضرات اور عوام دکھی انسانیت کی زیادہ سے زیاد ہ امداد کیلئے اپنے زکوٰۃ ، فطرہ اور دیگر عطیات از خود شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کے کے ایف کے مراکز ، ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر جمع کرائیں ، ترجمان خدمت خلق فاؤنڈیشن
 Posted on: 7/13/2015
مخیر حضرات اور عوام دکھی انسانیت کی زیادہ سے زیاد ہ امداد کیلئے اپنے زکوٰۃ ، فطرہ اور دیگر عطیات از خود شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کے کے ایف کے مراکز ، ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر جمع کرائیں ، ترجمان خدمت خلق فاؤنڈیشن 
عطیات مسلم کمرشل بنک واٹر پمپ برانچ کے اکاؤنٹ نمبر0431390931000816،برانچ کوڈ 0073میں بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں ، ترجمان خدمت خلق فاؤنڈیشن 
دکھی انسانیت کی خدمت کے عمل سے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور اس کے رضاکاروں کو روکنا ایک نئی اور منفی روایت ہے جس پر محب وطن شخص دکھی ہے، ترجمان خدمت خلق فاؤنڈیشن 
رینجرز کی تمام تر کارروائیوں کے باوجود خدمت خلق فاؤنڈیشن اپنے مشن و مقصد سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور انشاء اللہ اس سال بھی سالانہ امدادی پروگرام منعقد کرکے ہزاروں مستحقین کو عید کی خوشیوں میں شریک کریگی ، ترجمان خدمت خلق فاؤنڈیشن 
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں پر قدغن یہ ہزاروں مستحق افراد کو امداد سے روکنے کا مکروہ عمل ہے، ترجمان 
کراچی ۔۔۔13، جولائی 2015ء 
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن غریب و مستحق افراد کی امداد کیلئے اس سال رینجرز کی کارروائیوں کے باعث شدید مالی بحران کا شکار ہے لہٰذا مخیر حضرات اور عوام دکھی انسانیت کی زیادہ سے زیاد امداد کیلئے اپنے زکوٰۃ ، فطرہ اور دیگر عطیات از خود شہر کے مختلف کے مختلف علاقوں میں قائم کئے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مراکز کے ، ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد اور مسلم کمرشل بنک واٹر پمپ برانچ کے اکاؤنٹ نمبر0431390931000816،برانچ کوڈ 0073میں جمع کرائیں ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن سالہا سال سے غرباء ، مساکین ، یتیموں اور مستحقین کی امداد کے علاوہ انہیں تعلیم و تربیت اور علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرتی چلی آرہی ہے اور رمضان المبار ک کے آخری عشرے میں اس ادارے کے تحت سالانہ امدادی پروگرام منعقد ہوتا ہے جس میں کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان اور نقد رقوم مستحقین میں تقسیم کی جاتی ہیں ۔ ترجمان نے کہاکہ رینجرز کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کیلئے زکوٰۃ ، فطرہ اور دیگر عطیات جمع کرنے والے رضاکاروں کو نہ صرف ہراساں کیاجارہا ہے بلکہ انہیں گرفتار تک کیاجارہا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں پر قدغن ہزاروں مستحق افراد کو امداد سے روکنے کا مکروہ عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے عمل سے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور اس کے رضاکاروں کو روکنا ایک نئی اور منفی روایت ہے جس پر ہر درد مند دل رکھنے والا اور محب وطن شخص افسوس ہی کرسکتا ہے ۔ ترجمان نے مزید کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن 37برسوں سے زائد عرصہ سے دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرتا چلا آرہا ہے اور اس سال بھی رینجرز کی تمام تر کارروائیوں کے باوجود خدمت خلق فاؤنڈیشن اپنے مشن و مقصد سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور انشاء اللہ سالانہ امدادی پروگرام منعقد کرکے ہزاروں مستحقین کو عید کی خوشیوں میں شریک کریگی ۔ ترجمان نے مخیر حضرات اور عوام سے اپیل کی کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنے زکوٰۃِ ، فطرہ اور صدقات خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مراکز پر جمع کرائیں اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کو متاثر کرکے دکھی انسانیت کی خدمت کے عمل کو متاثر کرنے والے عناصر پر واضح کردیں کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ایک عوامی فلاحی ادارہ ہے اور اس کے تمام تر اخراجات عوامی تعاون سے ہی پورے کئے جاتے ہیں ۔ 

10/1/2024 2:17:04 AM