Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جب آصف زرداری فوجی جرنیلوں کوللکاررہے تھے اس وقت چوہدری نثارعلی خان کی غیرت کہاں سوئی ہوئی تھی، اراکین رابطہ کمیٹی


جب آصف زرداری فوجی جرنیلوں کوللکاررہے تھے اس وقت چوہدری نثارعلی خان کی غیرت کہاں سوئی ہوئی تھی، اراکین رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/13/2015
جب آصف زرداری فوجی جرنیلوں کوللکاررہے تھے اس وقت چوہدری نثارعلی خان کی غیرت کہاں سوئی ہوئی تھی، اراکین رابطہ کمیٹی
پاکستان میں مہاجروں کو فرزند زمین تسلیم نہیں کیاجاتا، مصطفی عزیزآبادی، قاسم علی رضا اور محمد اشفاق کا مشترکہ بیان
چوہدری نثار علی کو معلو م ہونا چاہیے کہ اب مہاجر قوم کسی کی گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئے گی، اراکین رابطہ کمیٹی
مہاجروں کی اکثریت الطاف حسین کی قیادت پریقین رکھتی ہے، مصطفی عزیزآبادی، قاسم علی رضا اور محمد اشفاق
لندن۔۔۔13، جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفی عزیزآبادی، قاسم علی رضا اور محمد اشفاق نے کہاہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کی تقریر پر چراغ پا ہونے والے وفاقی وزیرداخلہ اس وقت چراغ پا کیوں نہ ہوئے جب پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری فوجی جرنیلوں کوللکاررہے تھے، اس وقت وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی غیرت کہاں سوئی ہوئی تھی۔اپنے مشترکہ بیان میں اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کراچی میں رینجرز کی غیرقانونی وغیرآئینی حرکات کاذکرکرنے پر چوہدری نثارعلی خان کو پتنگے لگ گئے اور انہوں نے طرح طرح کی دھمکیاں بھی دے ڈالیں لیکن جب اسلام آبادپیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری نے فوجی جرنیلوں کو للکارتے ہوئے کہاکہ’’ میری جرات کو مت للکارو، جس دن میں کھڑا ہوگیا تو صرف ایک علاقہ بند نہیں ہوگا بلکہ فاٹا سے کراچی تک جب تک میں چاہوں گا بند ہوگا،برادشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے اور اب میری برداشت ختم ہورہی ہے ۔ آصف زرداری نے جرنیلوں کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ اگر آپ ہم سے لڑوگے تو ہم بھی لڑیں گے، آپ جنگ کروگے تو ہم بھی جنگ کریں گے اور ہمیں جنگ کرنا آتی ہے۔مصطفی عزیزآبادی، قاسم علی رضا اور محمد اشفاق نے کہاکہ یہ باتیں سنکر نہ تو چوہدری نثارعلی خان کی غیرت جاگی نہ وہ غصے میں آئے اور نہ ہی انہیں فوج کے جرنیلوں کی بے عزتی کاخیال آیابلکہ ڈراورخوف کے مارے وہ روتے ہوئے جرنیلوں کے پاس پہنچے اوران سے بولے خدارا،آپ پیپلزپارٹی کے لوگوں کو بلاکران سے معافی مانگ لو پھرانہوں نے بلاول زرداری کو سامنے بٹھاکر فوجی جرنیلوں سے معافی منگوائی۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان نے یہ عمل اس لئے کیا کہ اس لئے کیاکہ بلاول بھٹو زرداری فرزند زمین ہیں اورپاکستان میں مہاجروں کو فرزند زمین تسلیم نہیں کیاجاتا، متعصب سیاسی رہنماؤں نے مہاجروں کو یتیم سمجھ رکھا ہے لیکن چوہدری نثار علی کو معلو م ہونا چاہیے کہ اب مہاجر قوم جاگ چکی ہے،وہ اب کسی کی دھمکیوں اورگیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے مہاجرقوم کے خلاف متعدد آپریشن کرکے دیکھ لیے ،اگرچوہدری نثارعلی کومہاجروں کے خلاف مزید آپریشن کرنے کاشوق ہے تو وہ بھی پورا کرکے دیکھ لیں ، چاہے برطانیہ سے رابطہ کرکے جناب الطاف حسین کے خطاب پر پابندی لگوادیں مگر الطاف حسین کے چاہنے والوں کی تعدادمیں کمی نہیں ہوگی اورجناب الطاف حسین کی تقریرسنے بغیرہی انکے چاہنے والوں کی تعداد میں ایسا اضافہ ہوگا کہ ہرجگہ دمادم مست قلند ر ہوگا ،پھر چوہدری نثار اور انکے چمچوں کو کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہوگا۔مصطفی عزیزآبادی، قاسم علی رضا اور محمد اشفاق نے چوہدری نثارعلی خان سے کہاکہ وہ آئندہ مہاجر قوم کو مغلظات نہ دیں ، مہاجربڑے مہذب اور شائستہ ہوتے ہیں ، مہاجروں کی اکثریت الطاف حسین کی قیادت پریقین رکھتی ہے اور چوہدری نثارعلی خان نے یہ گالیاں الطاف حسین کونہیں بلکہ پوری مہاجر قوم کو دی ہیں جسے مہاجرقوم کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کرے گی ۔

10/1/2024 2:21:44 AM