Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام جلد ہی کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے ، الطاف حسین


عوام جلد ہی کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے ، الطاف حسین
 Posted on: 7/12/2015
عوام جلد ہی کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے ، الطاف حسین
تمام قومیتوں،مسالک ،مذاہب اور برادریوں کے افراد K، الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں بھرپورشرکت کریں، الطاف حسین کی اپیل
کراچی۔۔۔12، جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اگر کراچی الیکٹرک نے اپنا طرزعمل تبدیل نہ کیا اور شہریوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات نہ دلائی توجلد ہی کراچی کے عوام K، الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔ اتوارکو ایم کیوایم کے ذمہ داروں کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے K، الیکٹرک کے مالکان سے کہاکہ وہ کراچی کے عوام کو بجلی کی سہولت فراہم کریں اور ایک دودن کے اندراندر شہرمیں بجلی کی سپلائی کے نظام کوبہتر بنالیں۔ اگر ایسا نہ کرسکے تو کراچی سے اپنا دفتر کہیں اور منتقل کرلیں ورنہ کراچی کے عوام خود ان کا دفتر ہٹادیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں طویل دورانیہ کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بڑھتا جارہا ہے اور K ، الیکٹرک والوں نے شہریوں کی زندگی عذاب بنارکھی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کراچی میں بسنے والی تمام قومیتوں،مسالک ،مذاہب اور برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ شہر میں مسلسل لوڈشیڈنگ پر K، الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں بھرپورشرکت کریں۔انہوں نے کہاکہ رابطہ کمیٹی اس سلسلے میں فیصلہ کرکے احتجاجی مظاہرے کے دن اور وقت کا اعلان کرے میں رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردوں گا۔

10/1/2024 2:21:12 AM