Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست اراکین اسمبلی ریحان ہاشمی اورجمال احمدکاحیدری مارکیٹ کادورہ


حق پرست اراکین اسمبلی ریحان ہاشمی اورجمال احمدکاحیدری مارکیٹ کادورہ
 Posted on: 7/11/2015
حق پرست اراکین اسمبلی ریحان ہاشمی اورجمال احمدکاحیدری مارکیٹ کادورہ
قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے حیدری مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں سے ہمدردی اور یکجہتی کااظہار
حیدری مارکیٹ کے صدرسمیت،ایسوسی ایشن کے دیگرعہدیداران اورجیولرزایسوسی ایشن کے عہدیداران ودکانداروں سے ملاقات
حق پرست اراکین اسمبلی کی تجاوازت کی آڑمیں انتظامیہ کی جانب سے حیدری مارکیٹ کے دکانداروں کوہراساں کرنے اور توڑ پھوڑکی شدیدمذمت
کراچی ۔۔۔11جولائی 2015ء
حق پرست اراکین اسمبلی ریحان ہاشمی اورجمال احمدنے تجاوازت کی آڑمیں انتظامیہ کی جانب سے حیدری مارکیٹ کے دکانداروں کوہراساں کرنے اورمارکیٹ میں توڑ پھوڑکی شدیدمذمت کی اورگذشتہ شب حیدری مارکیٹ کادورہ کیااورحیدرمارکیٹ کے صدرسعیدصاحب،ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران اورجیولرزایسوسی ایشن کے عہدیداران و دکانداروں سے ملاقات کرکے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے ہمدردی اور یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے انہیں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پرایم کیوایم کے دیگرذمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ریحان ہاشمی اورجمال احمدنے دکانداروں سے ملاقات میں کہاکہ حیدری مارکیٹ کراچی کی ایک بڑی مارکیٹ ہے یہاں سے ہزاروں لوگوں کاروزگاروابسطہ ہے جن سے انتظامیہ کارویہ انتہائی نازیبااورانہیں ہراساں کرکے مشتعل کرنے کی سازش کاحصہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے دکانداروں سے انتظامیہ کے ناروا سلوک پر افسوس کا اظہارکیااورانہیں ایم کیو ایم کی جانب سے ہرممکن تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی آوازکوہرفورم پراٹھائے گی اورانتظامیہ میں موجودکالی بھیڑوں کو بے نقاب کریگی۔اس موقع پرمارکیٹ کے صدرسعیدصاحب اورایسوسی ایشن کے عہدیدار ان نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پراوردکانداروں کے جائزحق کے لئے آوازاٹھانے پرقائدتحریک جناب الطاف حسین اورحق پرست نمائندوں کی کاوشوں کوسراہااوران کاشکریہ اداکرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیں کیں۔

10/1/2024 2:19:02 AM