Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جیل میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کے ساتھ ظالمانہ طرزعمل کاسلسلہ بند کرایا جائے، رابطہ کمیٹی


جیل میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کے ساتھ ظالمانہ طرزعمل کاسلسلہ بند کرایا جائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/11/2015
جیل میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کے ساتھ ظالمانہ طرزعمل کاسلسلہ بند کرایا جائے، رابطہ کمیٹی
90 ، روز کے ریمانڈ پر جیل بھیجے گئے کارکنوں کو ہتھکڑی ، بیڑیاں ڈال کر24 گھنٹے سیل میں بند رکھاجارہا ہے اور
5 منٹ کیلئے چہل قدمی کی اجازت نہیں دی جارہی ،رابطہ کمیٹی
اسیرکارکنوں کو نہ صر ف ذہنی کرب واذیت میں مبتلا کیاجارہا ہے بلکہ ان پر بہیمانہ تشدد بھی کیاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی
اگر جیل انتظامیہ نے اسیرکارکنوں پر غیرانسانی مظالم بند نہیں کیا تو جیل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا،رابطہ کمیٹی
وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ اور، وزیراعلیٰ سندھ کراچی سینٹرل جیل سمیت تمام سرکاری عقوبت خانوں کا دورہ
کرکے اسیرکارکنوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرائیں، رابطہ کمیٹی
سپریم کورٹ اورسندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان اسیروں کی حالت زارکاخود مشاہدہ کریں ، رابطہ کمیٹی

کراچی ۔۔۔11، جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جیل میں حراست کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیرانسانی سلوک کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جیل میں بے گناہ کارکنوں کے ساتھ ظالمانہ طرزعمل کا سلسلہ بند کرایا جائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے جن کارکنان کو 90 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیجاگیاہے انہیں ہتھکڑی اور بیڑیاں ڈال کر 24 گھنٹے سیلوں میں بند رکھاجارہا ہے اور پانچ منٹ کیلئے بھی چہل قدمی کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ، ان میں سے بہت سے اسیران بہیمانہ تشدد کے بعد جیلوں میں بھیجے گئے ہیں اور انہیں علاج کے ساتھ ساتھ مسلسل جسمانی ورزش کی سخت ضرورت ہے لیکن انہیں مسلسل لاک اپ میں قید رکھاجارہا ہے ۔
۔ جیل میں اسیرکارکنوں کو نہ صر ف ذہنی کرب واذیت میں مبتلا کیاجارہا ہے بلکہ ان پر بہیمانہ تشدد بھی کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگر جیل انتظامیہ ایم کیوایم کے اسیرکارکنوں پر غیرانسانی مظالم بند نہیں کرے گی تو پھر ایم کیوایم کی جانب سے جیل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان محمدنواز شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی سینٹرل جیل سمیت تمام سرکاری عقوبت خانوں کا دورہ کرکے اپنے طورپر معلوم کریں کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کوحراست میں کس قدر غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایاجارہا ہے ، اسیرکارکنوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرائیں اور تمام اسیروں کا فوری طورپر طبی معائنہ کراکر انہیں علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔رابطہ کمیٹی نے خاص طورپر سپریم کورٹ اور سند ھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ سینٹرل جیل اور دیگر سرکاری عقوبت خانوں کا غیراعلانیہ دورہ کرکے وہاں قید اسیران کی حالت زارکا خود مشاہدہ کریں اورقیدیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیرانسانی سلوک کا خاتمہ کرائیں


10/1/2024 2:21:18 AM