Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امریکہ کا سالانہ کنونشن 31جولائی تا2اگست امریکہ کے شہر ڈیلس میں منعقد کیا جائے گا، تیاریوں کا آغاز ہوگیا


ایم کیو ایم امریکہ کا سالانہ کنونشن 31جولائی تا2اگست امریکہ کے شہر ڈیلس میں منعقد کیا جائے گا، تیاریوں کا آغاز ہوگیا
 Posted on: 7/9/2015 1
ایم کیو ایم امریکہ کا سالانہ کنونشن 31جولائی تا2اگست امریکہ کے شہر ڈیلس میں منعقد کیا جائے گا، تیاریوں کا آغاز ہوگیا
تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈیلس چیپٹر کمیٹی کا اجلاس ،سینٹرل کمیٹی کے رکن اسد صدیقی ،چیپٹر انچارج نسیم سحر و دیگر کی شرکت
امریکہ۔۔۔ 9جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے زیر اہتمام 19ویں سالانہ کنونشن کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ سالانہ کنونشن31جولائی تا 2اگست ،امریکہ کے شہر ڈیلس میں منعقد کیا جائے گا جس میں شرکت کیلئے ذمہ داران ، کارکنان اور امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افرادکی بڑی تعداد ریجسٹریشن کروارہے ہیں ۔اس سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایم کیوایم امریکہ کے زیر اہتمام ڈیلس چیپٹر کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیپٹر انچارج نسیم سحر، جوائنٹ انچارجز اظہر غیور، شکیل مجتبی، نوید خان،اراکین کمیٹی اظہر قاسمی اور عارف ہاشمی نے شرکت کی جبکہ سینٹرل کمیٹی کی جانب سے اسد صدیقی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پرچیپٹر انچارج نسیم سحر نے اجلاس کے شرکاء کو کنونشن کی تیاریوں اور انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں کنونشن کے انتظامات کو جلد از جلد مکمل کرنے اور پاکستانی کمیونٹی سے رابطوں کر مزید تیز کرنے کی ضرورت پر ذور دیا گیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران اور کارکنان نے کراچی میں رینجرز کی جانب سے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کراچی میں مہاجر دشمن ریاستی آپریشن روکنے اور رینجرز کو سندھ سے فوری طور پر واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

10/1/2024 2:18:18 AM