Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد میں بھی ایم کیوایم کی سیاسی اورفلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں،رابطہ کمیٹی


حیدرآباد میں بھی ایم کیوایم کی سیاسی اورفلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں،رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/9/2015 1
رینجرز نے حیدرآبادزونل آفس کے قریب خدمت خلق فاؤنڈیشن کا بینر پھاڑڈالا، زونل آفس کے قریب موجود کارکنان کو ہراساں کیا
حیدرآباد میں بھی ایم کیوایم کی سیاسی اورفلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں،رابطہ کمیٹی
ملک بھر کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے زکوٰۃ ، فطرہ اور دیگرعطیات جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے، رابطہ کمیٹی
رینجرز کی جانب سے صرف ایم کیوایم کو عوامی عطیات جمع کرنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی
غیرقانونی اورغیرآئینی ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم کے کارکنان اورعوام کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے، رابطہ کمیٹی
کارکنان، اشتعال انگیز اقدامات پر ہرگز مشتعل نہ ہوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔9، جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم حیدرآبادزونل آفس کے قریب رینجرز کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کا بینر پھاڑنے اور وہاں موجود کارکنان کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج تقریباً ساڑھے بارہ بجے رینجرز کی تین موبائلوں پر سوار اہلکاروں نے بھائی خان چوک پر آٹاچکی پر لگایا گیا خدمت خلق فاؤنڈیشن کا بینر اتار کر پھاڑڈالا اوراپنے ساتھ لے گئے ، رینجرز کے اہلکاروں نے حیدرآبادزونل آفس کے باہر موجود ایم کیوایم کے کارکنان اور پولیس گارڈز سے انکی وہاں موجودگی کی وجہ پوچھی اورانہیں ہراساں کیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے بعد اب رینجرز اہلکاروں کی جانب سے حیدرآباد میں بھی ایم کیوایم کی سیاسی اورفلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک بھر کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے زکوٰۃ ، فطرہ اور دیگرعطیات جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن رینجرز کی جانب سے صرف ایم کیوایم کو عوامی عطیات جمع کرنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم پرامن اور جمہوریت پسند جماعت ہے ، غیرقانونی اورغیرآئینی ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم کے کارکنان اورعوام کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے اورنہ ہی حق پرست عوام کو پرامن جمہوری جدوجہد سے روکاجاسکتا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام کارکنان پرزوردیا کہ وہ اس قسم کے اشتعال انگیز اقدامات پر ہرگز مشتعل نہ ہوں اور پرامن رہتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

10/1/2024 2:18:33 AM