Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان المبارک میں فطرہ ، زکوۃ اور عطیات جمع کرنے کیلئے کراچی کے 15مختلف مقامات پر کلیکشن سینٹرز قائم کردئیے گئے،ترجمان خدمت خلق فاؤنڈیشن


خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان المبارک میں فطرہ ، زکوۃ اور عطیات جمع کرنے کیلئے کراچی کے 15مختلف مقامات پر کلیکشن سینٹرز قائم کردئیے گئے،ترجمان خدمت خلق فاؤنڈیشن
 Posted on: 7/7/2015 1
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان المبارک میں فطرہ ، زکوۃ اور عطیات جمع کرنے کیلئے کراچی کے 15مختلف مقامات پر کلیکشن سینٹرز قائم کردئیے گئے،ترجمان خدمت خلق فاؤنڈیشن
نذیر حسین میڈیکل کمپلیکس ، پاک کالونی اور اورنگ آباد میںKBMC کی برانچوں،خدا کی بستی سنیٹری ہوم،عباسی شہید اسپتال اور سوبھراج اسپتال میں کے کے ایف بلڈ بینک،KIHD میں کے کے ایف لیبارٹری اور فارمیسی،کارڈیک ایمرجنسی سینٹر لانڈھی،کے کے ایف لیبارٹری لانڈھی میڈیکل کمپلیکس،نیو کراچی ، لانڈھی ، ملیر ، اورنگی ٹاؤن میں کے کے ایف سردخانوں اورخورشید بیگم میڈیکل سینٹر میں فطرہ اور زکوۃ کلیکشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں، ترجمان کے کے ایف
عوام 24گھنٹے اپنی امدادی رقوم مذکورہ کلیکشن سینٹرز پر جمع کرواسکتے ہیں، ترجمان خدمت خلق فاؤنڈیشن
کراچی ۔۔۔7جولائی2015ء
ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی رمضان المبارک میں فطرہ، زکوۃ اور عطیات جمع کرنے کیلئے کراچی کے 15مختلف مقامات پر کلیکشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں شہری اپنی سہولت کے مطابق فطرہ ، زکوۃ ، عطیات اور امدادی رقوم باآسانی جمع کرواسکتے ہیں۔اس سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایف بی ایریا میں واقع نذیر حسین میڈیکل کمپلیکس ، پاک کالونی اور اورنگ آباد میں قائم خورشید بیگم میڈیکل سینٹر کی دو مختلف برانچوں،خدا کی بستی سنیٹری ہوم،عباسی شہید اسپتال میں کے کے ایف بلڈ بینک، سوبھراج اسپتال میں کے کے ایف بلڈ بینک،کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیز میں کے کے ایف لیبارٹری،KIHDمیں کے کے ایف فارمیسی،کارڈیک ایمرجنسی سینٹر لانڈھی،لانڈھی میڈیکل کمپلیکس میں کے کے ایف لیبارٹری،نیو کراچی ، لانڈھی ، ملیر ، اورنگی میں قائم خد مت خلق فاؤنڈیشن کے سردخانوں اور خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد سے متصل خورشید بیگم میڈیکل سینٹر میں فطرہ اور زکوۃ کلیکشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں 24گھنٹے عوام اپنی امدادی رقوم جمع کرواسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک کے غرباء ، مساکین ، مستحقین ، بیواؤں، یتیموں اور بے سہارا خاندانوں کی امداد کر رہاہے جبکہ کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، میر پورخاص، اندرون سندھ ، بلوچستان ، صوبہ پنجاب ، خیبر پختونخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستا ن میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس، میت بس سروس، سردخانے ، بلڈ بینکس، لیبارٹری سروسز جاری ہیں جبکہ ملک و بیرون ملک آنیوالی قدرتی آفات، طوفان ،سیلاب ، زلزلوں میں عوام کی بلا امتیاز خدمت اور فلاحی سرگرمیاں بھی عوامی عطیات سے جاری ہیں ۔

10/1/2024 2:16:19 AM