ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس نافذ کرکے تاجربرادری اور بڑے کھاتے داروں پر بم گرایا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیوایم اس ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجربرادری کے ساتھ ہے۔ ڈاکٹرفاروق ستار
بینکوں میں رقوم کی منتقلی پرٹیکس کوفی الفورواپس لیاجائے
کراچی ۔۔۔ 6 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرفاروق ستار نے تاجربرادری پربینکوں میں رقوم کی منتقلی پراعشاریہ 6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی شدید مذمت کی ہے اوراس ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کے احتجاج کی بھرپورحمایت کااعلان کیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث تاجربرادری پہلے ہی سخت پریشانیوں کاشکارہے اوراب حکومت نے بینکوں میں رقوم کی منتقلی پر مزیدودہولڈنگ ٹیکس نافذ کرکے تاجربرادری اوربڑے کھاتے داروں پرایک بم گرایاہے جس کے باعث تاجر برادری احتجاج پر مجبورہوگئی ہے ۔ ڈاکٹرفاروق ستارنے اس ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج کی مکمل حمایت کی ہے اورحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اس ٹیکس کوفی الفورواپس لیاجائے۔