Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بینکوں کے کھاتے داروں سے اعشاریہ چھ فیصد کٹوتی کے کالے قانون پر تاجر برادری جو بھی لائحہ عمل طے کریگی ایم کیوایم اس کی بھر پور حمایت کریگی، رابطہ کمیٹی کا اعلان


بینکوں کے کھاتے داروں سے اعشاریہ چھ فیصد کٹوتی کے کالے قانون پر تاجر برادری جو بھی لائحہ عمل طے کریگی ایم کیوایم اس کی بھر پور حمایت کریگی، رابطہ کمیٹی کا اعلان
 Posted on: 7/5/2015 1
بینکوں کے کھاتے داروں سے اعشاریہ چھ فیصد کٹوتی کے کالے قانون پر تاجر برادری جو بھی لائحہ عمل طے کریگی ایم کیوایم اس کی بھر پور حمایت کریگی، رابطہ کمیٹی کا اعلان 
اعشاریہ چھ فیصد کٹوتی کا سیاہ قانون رائج کرناکھاتے داروں کی رقوم پرڈکیتی کے مترادف ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کھاتے اداروں کو اپنی رقوم کے لین دین میں سہولیات کی فراہمی کے بجائے سیاہ قانون لاگو کرنا حکومتی بد نیتی کا کھلا ثبوت ہے، رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم ایک اصول پرست سیاسی جماعت ہے اور سیاسی ، تجارتی ، معاشی اور اقتصادی میدان میں ملک کی ترقی و خوشحالی کی خواہاں ہے، رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم بنک کھاتے داروں سے اعشاریہ چھ فیصد کٹوتی کے سیاہ قانون کو مسترد کرتی ہے اور اس کے خلاف تاجر برادری کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
حکومت بنک کھاتے داروں سے اعشاریہ چھ فیصد کٹوتی کے سیاہ قانون کو فی الفور واپس لے اور حکومتی سطح پر تجارت دشمن اقدامات کرنے والوں کا سخت احتساب کرے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی:۔۔۔ 5جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے بینکوں کے کھاتے داروں سے 0.6فیصد کٹوتی کے کالے قانون پر تاجر برادری جو بھی لائحہ عمل طے کریگی ایم کیوایم اس کی بھر پور حمایت کریگی۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کھاتے داروں سے 0.6فیصد کٹوتی کا سیاہ بنک قانون رائج کرناکھاتے داروں کی رقوم پرڈکیتی ڈالنے کے مترادف ہے جبکہ کھاتے اداروں کو اپنی رقوم کے لین دین میں سہولیات کی فراہمی کے بجائے سیاہ قانون لاگو کرنا حکومتی بد نیتی کا کھلا ثبوت ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اگر حکومت ملک کی سیاسی ، سماجی ، معاشی اور اقتصادی میدان میں ترقی کی خواہاں ہوتی تو اس کی جانب سے بنک کے کھاتے داروں سے کٹوتی کا سیاہ قانون ہرگز رائج نہیں کیاجاتا اور نہ ہی بنک کھاتے داروں کو مایوسی کی دلدل میں دھکیلاجاتا ۔ رابطہ کمیٹی نے بنک کھاتے داروں سے 0.6فیصد کٹوتی کے سیاہ قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ایک اصول پرست سیاسی جماعت ہے او ر سیاسی ، تجارتی ، معاشی اور اقتصادی میدان میں ملک کی ترقی و خوشحالی کی خواہاں ہے لہٰذا ایم کیوایم بنک کھاتے داروں سے 0.6فیصد کٹوتی کے سیاہ قانون کو مسترد کرتی ہے اور اس کے خلاف تاجر برادری کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ بنک کھاتے داروں سے 0,6فیصد کٹوتی کے سیاہ قانون کو فی الفور واپس لے اور حکومتی سطح پر تجارت دشمن اقدامات کرنے والوں کا سخت احتساب کرے۔

10/1/2024 2:18:07 AM