Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بعض خواتین اورمرداینکرپرسنزخفیہ اشاروں پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کیلئے عطیات کرنے والوں کے خلاف زوروشورسے مہم چلائے ہوئے ہیں۔الطاف حسین


بعض خواتین اورمرداینکرپرسنزخفیہ اشاروں پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کیلئے عطیات کرنے والوں کے خلاف زوروشورسے مہم چلائے ہوئے ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 7/4/2015 1
بعض خواتین اورمرداینکرپرسنزخفیہ اشاروں پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کیلئے عطیات کرنے والوںکے خلاف زوروشورسے مہم چلائے ہوئے ہیں۔الطاف حسین
اس مقصدکیلئے خاص طورپرایسے افرادکوپروگراموں میں بلایا جاتاہے جنہیں ایم کیوایم سے بلاوجہ کابیراورتعصب ہے
یہ الزام لگایاجاتاہے کہ کراچی میں لوگ ڈر اورخوف کی وجہ سے ایم کیو ایم کوزکوٰۃ ، فطرہ اورقربانی کی کھالیں دینے پرمجبورہوتے ہیں
عقل کے ان اندھوں کوچندماہ پہلے کراچی میں حلقہ این اے 246پر ہونے والے ضمنی انتخابات کیوں یاد نہیں رہے 
دنیانے دیکھ لیاکہ رینجرزاورفوج کی تمام تردشواریوں اوررکاوٹوں کے باوجود لاکھوں عوام مائیں بہنیں بزرگ اورمعذورافراد ووٹ 
ڈالنے کیلئے آئے اوراپنی مرضی سے ووٹ ڈالے
لندن ۔۔۔ 4 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بعض خواتین اورمرداینکرپرسنزخفیہ اشاروں پر معقول رقم لے کر ایم کیوایم کے خلاف جھوٹے الزامات پرمبنی ٹی وی ٹاک شوزکرنے کے علاوہ آج کل ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے لئے زکوٰۃ فطرے کے عطیات اورقربانی کی کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف زوروشورسے مہم چلائے ہوئے ہیں اوراس مقصدکیلئے خاص طورپرایسے افرادکوپروگراموں میں بلایا جاتاہے جنہیں ایم کیوایم سے بلاوجہ کابیراورتعصب ہے اوروہ ایم کیوایم سے نفرت اورتعصب رکھنے کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔ یہ متعصب افراد ٹاک شوزمیں بیٹھ کرایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کوتوشدیدتنقیدکانشا نہ بناتے ہیں لیکن وہ عمران خان کی جانب سے شوکت خانم اسپتال کیلئے فنڈزجمع کرنے کی مہم کوجائزقراردیتے ہیں ،یہ جماعت اسلامی کی جانب سے زکوٰۃ فطرہ جمع کرنے کی مہم کوجائزقراردیتے ہیں حتیٰ کہ کالعدم جہادی تنظیمیں کھلے عام فنڈزجمع کرتی ہیں لیکن یہ ان کے خلا ف ایک لفظ نہیں بولتے ، ان پرکوئی ٹاک شونہیں ہوتا، ان کوہدف تنقیدنہیں بنایاجاتا جبکہ یہ ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کوتنقید کانشانہ بناتے ہیں اوریہ الزام لگایاجاتاہے کہ کراچی میں لوگ ڈر اورخوف کی وجہ سے ایم کیو ایم کوزکوٰۃ ، فطرہ اورقربانی کی کھالیں دینے پرمجبورہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عقل کے ان اندھوں کوچندماہ پہلے کراچی میں حلقہ این اے 246پر ہونے والے ضمنی انتخابات کیوں یاد نہیں رہے جس میں ’’ ہرگھڑی تیارکامران ہیں ہم۔۔۔پاکستانی فوج کے جوان ہیں ہم ‘‘ کے ترانے پرعمل کرتے ہوئے ہزاروں رینجرز اہلکار ہر پولنگ اسٹیشن، ہر پولنگ بوتھ حتیٰ کہ ووٹوں کی گنتی کے وقت بھی موجودتھے اورٹی وی ٹاک شوزمیں ایسے ہی متعصب خواتین اورمرداینکرپرسنزنے کہا تھاکہ’’ اب ایم کیوایم کواتنے ووٹ نہیں ملیں گے جتنے پہلے ملاکرتے تھے اوراب ایم کیوایم کے جیتنے کے چانسز بھی مشکوک ہیں، کیونکہ رینجرزکے اہلکاروں کی موجودگی میں وہ بلاخوف وخطر اپنے ووٹ کااستعمال کریں گے ‘‘ ۔لیکن دنیانے دیکھ لیاکہ رینجرزاورفوج کی تمام تردشواریوں ، پریشانیوں اوررکاوٹوں کے باوجود لاکھوں عوام مائیں بہنیں بزرگ اورمعذورافراد ووٹ ڈالنے کے لئے آئے اوراپنی مرضی سے ووٹ ڈالے۔میڈیانے وہ رپورٹس بھی دکھائیں جن میں جبکہ کئی جگہ رینجرزکے اہلکاروں نے عورتوں کومجبورکیاکہ وہ پی ٹی آئی کے انتخابی نشان ’’ بلے ‘‘ پر مہرلگائیں لیکن اس کے باوجودپی ٹی آئی اورجماعت اسلامی کوعبرتناک شکست ہوئی اورایم کیوایم نے حسب روایت اپنی ووٹوں کی جیت اور برتری کوبرقراررکھا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ خواتین اور مرد اینکرپرسنزمیرے ان اٹھائے ہوئے سوالوں کاکیا جواب دیں گے۔ 

10/1/2024 2:19:25 AM