ڈی آئی جی سلطان خواجہ کو ڈرادھمکا کر مجبور کیاجارہا ہے کہ وہ آئی جی سندھ سے معافی مانگیں،الطاف حسین
وزیراعظم نوازشریف، ڈی آئی جی سلطان خواجہ پر آئی ایس آئی ، ایم آئی ، رینجرز ،حکومت سندھ اور
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے دباؤ کا سختی سے نوٹس لیں، الطاف حسین
یہ عمل سراسر ظلم وزیادتی ہے، اس عمل کے جاری رہنے سے صوبہ اور ملک محفوظ نہیں رہ سکتے ،الطاف حسین
لندن۔۔۔4، جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے دوٹوک الفاظ میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی کے ڈی آئی جی سلطان خواجہ پر آئی ایس آئی ، ایم آئی ، رینجرز ،حکومت سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے اس دباؤ کا سختی سے نوٹس لیں جس کے تحت سلطان خواجہ کو ڈرادھمکا کر مجبور کیاجارہا ہے کہ وہ آئی جی سندھ سے معافی مانگیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ عمل سراسر ظلم وزیادتی کے مترادف ہے ، یہ عمل جاری رہنے سے نہ صوبہ محفوظ رہ سکتا ہے اورنہ ہی ملک محفوظ رہ سکتا ہے ۔