Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلبہار کالونی سے گرفتارکئے گئے ایم کیوایم کے سیکٹرانچارج زبیراشرف ،جوائنٹ سیکٹرانچارجز سمیت 16ذمہ داروں وکارکنوں کو90روزکے ریمانڈپر رینجرزکی تحویل میں د یناقابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی


گلبہار کالونی سے گرفتارکئے گئے ایم کیوایم کے سیکٹرانچارج زبیراشرف ،جوائنٹ سیکٹرانچارجز سمیت 16ذمہ داروں وکارکنوں کو90روزکے ریمانڈپر رینجرزکی تحویل میں دیناقابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/3/2015 1
گلبہار کالونی سے گرفتارکئے گئے ایم کیوایم کے سیکٹرانچارج زبیراشرف ،جوائنٹ سیکٹرانچارجز سمیت 16ذمہ داروں وکارکنوں کو90روزکے ریمانڈپر رینجرزکی تحویل میں د یناقابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان پر کوئی مقدمہ نہیں ہے لیکن انہیں 90 دن کے ریمانڈپر رینجرزکی تحویل میں دیدیاگیاہے
رینجرزکی حراست میں ایم کیوایم کے ان ذمہ داروں وکارکنوں کوانسانیت سوز تشدد کانشانہ بنایاجارہاہے
تشددکرکے گرفتارشدگان سے اپنی مرضی کے بیانات لئے جارہے ہیں اورانہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے 
کراچی میں آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے ۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داروں وکارکنوں کورہاکیاجائے۔رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی تنظیمیں کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کانوٹس لیں۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 3 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلبہار کالونی کے علاقے سے گرفتارکئے گئے ایم کیوایم کے سیکٹرانچارج زبیراشرف ،جوائنٹ سیکٹرانچارجز،سیکٹرکمیٹی کے ارکان سمیت 16ذمہ داروں وکارکنوں کو90روزکے ریمانڈپر رینجرزکی تحویل میں دینے کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے یہ ذمہ داران وکارکنان دوروزقبل سیکٹرآفس میں افطارکرنے کے بعدبیٹھے ہوئے تھے کہ رینجرزنے چھاپہ مارکرانہیں گرفتارکرلیااوران پریہ بیہودہ الزام لگایاگیاکہ ایم کیوایم کے یہ ذمہ داران وکارکنان جبری زکوٰۃ فطرہ وصول کررہے تھے ۔ایم کیوایم کے ان ذمہ داران وکارکنان پر کوئی مقدمہ نہیں ہے لیکن انہیں 90 دن کے ریمانڈپر رینجرزکی تحویل میں دیدیاگیاہے اوراطلاعات کے مطابق رینجرزکی حراست میں ان ذمہ داروں وکارکنوں کوانسانیت سوز تشدد کانشانہ بنایاجارہاہے ۔اسی طرح تشددکرکے گرفتارشدگان سے اپنی مرضی کے بیانات لئے جارہے ہیں اورانہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے تاکہ سیاسی کارکنوں کوکرمنلزبناکرپیش کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے صاف ظاہرہے کہ کراچی میں آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے ۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے ان بے گناہ ذمہ داروں وکارکنوں کورہاکیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کانوٹس لیں۔

10/1/2024 2:19:19 AM