ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے شہید کارکن کے والد اور لیبر ڈویژن کے کارکن کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔28، جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 124کے شہید کارکن محمد رشید کے والد محمد عباس اور ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے سینئر کارکن محمد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)