Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

’’شہید بیداری پنجاب‘‘ بیگم طاہرہ آصف شہید کی پہلی برسی کے موقع پر انکی رہائشگاہ پر قران خوانی،فاتحہ خوانی و افطار ڈنر کا اہتمام


’’شہید بیداری پنجاب‘‘ بیگم طاہرہ آصف شہید کی پہلی برسی کے موقع پر انکی رہائشگاہ پر قران خوانی،فاتحہ خوانی و افطار ڈنر کا اہتمام
 Posted on: 6/28/2015
’’شہید بیداری پنجاب‘‘ بیگم طاہرہ آصف شہید کی پہلی برسی کے موقع پر انکی رہائشگاہ پر قران خوانی،فاتحہ خوانی و افطار ڈنر کا اہتمام 
رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی ،حق پرست سینیٹرز، اراکین اسمبلی، انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب ارشاد ظفیراورپنجاب کے ذمہ داران و کارکنان سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
لاہور۔۔۔۔28 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی شہید خاتون رکن قومی اسمبلی و’’شہید بیداری پنجاب ‘‘ بیگم طاہرہ آصف کی پہلی برسی کے موقع پر لاہور میں واقع ان کی رہائشگاہ میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا۔ اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی ،حق پرست سینیٹر میاں عتیق، حق پرست اراکین قومی اسمبلی آ صف حسنین ،ریحان ہاشمی ، شیخ صلاح الدین، کشور زہرہ،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ، صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے انچارج ارشاد ظفیر ، رکن فیصل فجاج ڈار، صدر پنجاب و اراکین ایڈہاک کمیٹی سینٹرل پنجاب، انچارج سوشل فورم ڈاکٹر افتخار حسین بخاری ، شعبہ خواتین کی صدر سلمیٰ منیر،ضلعی صدور سمیت مختلف اضلاع کے عہدیداران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بیگم طاہرہ آصف شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور اللہ تعالیٰ کے حضور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ 

10/1/2024 2:21:03 AM