معروف صنعتکار ڈاکٹر ارشد وہرہ سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا ٹیلی فون پر رابطہ ارشدہ وہرہ کی والدہ محترمہ رحیمہ عبداللہ کے انتقال پراظہارتعزیت
ماں کا کوئی نعیم البدل نہیں ہوتا تاہم اللہ تعالیٰ کی مصلحت کے آگے انسان بے بس ہے، الطاف حسین
مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے، الطاف حسین
لندن۔۔۔28، جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف صنعتکار اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ سے ان کی والدہ محترمہ رحیمہ عبداللہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ جناب الطاف حسین نے ٹیلی فون پر ڈاکٹرارشد وہرہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ماں کا کوئی نعیم البدل نہیں ہوتا تاہم اللہ تعالیٰ کی مصلحت کے آگے انسان بے بس ہے۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرارشدوہرہ سمیت مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے اپنی ، رابطہ کمیٹی ، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ اور تمام کارکنان کی جانب سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)