Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آل پاکستان متحد ہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی جانب سے پہلا کراچی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا گیا


آل پاکستان متحد ہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی جانب سے پہلا کراچی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا گیا
 Posted on: 6/27/2015
آل پاکستان متحد ہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی جانب سے پہلا کراچی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا گیا
جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون نے فیتہ کاٹ کر جبکہ رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے اسٹروک کھیل کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا
ٹورنامنٹ اے پی ایم ایس او کی تابندہ روایات کا امین اور شہر یوں کیلئے تفریح کاذریعہ ہے،سید حیدر عباس رضوی
افتتاحی تقریب کے موقع پر سید حیدر عباس رضوی کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو
کراچی ۔۔۔۔27جون2015ء
آل پاکستان متحد ہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی جانب سے پہلا کراچی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا گیا ۔اس موقع پر جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون نے فیتہ کاٹ کر جبکہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے اسٹروک کھیل کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ،اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے چےئر مین سرفراز احمد اور اراکین مرکزی کابینہ سمیت کارکنان و ذمہ داران کی بڑی تعدادموجود تھی۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ حق پرست پارلیمنٹرئینز الیون اور جرنلسٹس الیون کے درمیان کھیلا گیا ۔ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سید حید رعباس رضوی نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کی جانب سے رمضان المبارک میں نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز اے پی ایم ایس او کی تابندہ روایات کا امین ہے اور کراچی کے شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ ہے ۔ انہو ں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں جناح گراؤنڈمیں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ دیکھنے آئیں ۔
واضح رہے کہ اے پی ایم ایس او کے کرکٹ ٹورنامنٹ شہر بھر سے 60سے زائد مختلف کرکٹ ٹیمز حصہ لے رہی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ تقریباً 2ہفتے تک جاری رہے گا،پہلے نمبر پر آنیوالی ٹیم کو 1لاکھ روپے کی انعامی رقم جبکہ عمدہ کارکردگی دکھانے والی ٹیمزاور کھلاڑیوں کیلئے بھی انعامات کاانتظام کیا گیاہے۔ٹورنامنٹ کے میچز کاآغاز شب 10بجے کیا جائے گا جو وقت سحر تک جاری رہے گا۔اس سلسلے میں شائقین کی سہولت کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے جناح گراؤنڈ میں کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر تفریح سہولیات فراہم کی
گئی ہیں
Pictures 


10/1/2024 2:21:03 AM