متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ممبر شبیر احمد قائم خانی کا سینٹرل پنجاب کمیٹی کے رکن خرم شہزاد رانا کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور۔۔۔۔27 جون 2015
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی ، صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے انچارج ارشاد احمد ظفیر ، رکن فیصل فجاج ڈار، حق پرست سینیٹر و صدر پنجاب میاں عتیق و اراکین ایڈہاک کمیٹی نے سینٹرل پنجاب کمیٹی کے رکن خرم شہزاد رانا سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیااور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اس موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی گئی کہ اللہ عزوجل مرحومہ کے درجات کو بلندکرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔ آمین