نجی ٹیلی ویژن کے سینئر صحافی فیصل عزیز کے والدعبدالقیوم خان کے انتقال پررابطہ کمیٹی کا اظہا رافسوس
فیصل عزیز سمیت مرحوم کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار
کراچی ۔۔۔ 27جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نجی ٹیلی ویژن کے سینئر صحافی فیصل عزیز کے والد عبدالقیوم خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے فیصل عزیز سمیت مرحوم کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ را بطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔(ا مین)