طارق میر سے منسوب کر کے میڈیا میں چلایا جانے والا مبینہ بیان ایم کیوایم کےمیڈیا ٹرائل کا تسلسل ہے۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم اس خود ساختہ بیان کی تحقیقات کر رہی ہے۔رابطہ کمیٹی
اس بارے میں ایم کیوایم کی لیگل ٹیم متعلقہ برطانوی تحقیقاتی اداروں سے رابطے میں ہے۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 27جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم برطانیہ کے سینئر رکن طارق میر سے منسوب کر کے میڈیا میں چلائے جانے والے مبینہ بیان کو ایم کیوایم کے میڈیا ٹرائل کا تسلسل قرار دیا ہے ۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم اس خود ساختہ بیان کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس بارے میں ایم کیوایم کی لیگل ٹیم متعلقہ برطانوی تحقیقاتی اداروں سے رابطے میں ہے ۔
وڈیو