Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسنیپ چیکنگ کے نام پر کارکنوں کو نائن زیرو آنے سے روکنے اور ہراساں کرنے کا عمل بند کیا جائے۔ ندیم نصرت


اسنیپ چیکنگ کے نام پر کارکنوں کو نائن زیرو آنے سے روکنے اور ہراساں کرنے کا عمل بند کیا جائے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 6/25/2015
اسنیپ چیکنگ کے نام پر کارکنوں کو نائن زیرو آنے سے روکنے اور ہراساں کرنے کا عمل بند کیا جائے۔ ندیم نصرت
وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورصوبائی وزیرداخلہ سے مطالبہ 
آج نائن زیروپرایم کیوایم کا جنرل ورکرز اجلاس ہے جس کااعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا
رینجرز کے اہلکار نائن زیروکے اطراف اسنیپ چیکنگ کے نام پر آنے جانے لوگوں کوروک رہے ہیں
 اجلاس کرنا ہمارا سیاسی وجمہوری حق ہے، اسے روکنا اور اسکی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنا سراسرغیرقانونی ،غیرآئینی اور، غیرجمہوری ہے
کراچی .... 25 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت نے رینجرزکی جانب سے نائن زیروپرایم کیوایم کے جنرل ورکرز اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے کارکنوں اورہمدردوں کوہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آج نائن زیروپرجنرل ورکرزاجلاس ہے جس کااعلان گزشتہ روز کیاگیا جومیڈیاپرنشرہوچکاہے لیکن آج رینجرزکے اہلکار نائن زیروکے اطراف تمام راستوں پر گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ کے نام پررکاوٹیں کھڑی کرکے آنے جانے لوگوں کوروک رہے ہیں اورانہیں ہراساں کررہے ہیں تاکہ لوگوں کونائن زیروآنے سے روکاجائے ۔ ندیم نصرت نے کہا کہ اجلاس کرناہماراسیاسی وجمہوری حق ہے اوراسے روکنا اور اس کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنا سراسرغیرقانونی ،غیرآئینی اور، غیرجمہوری ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورصوبائی وزیرداخلہ سے مطالبہ کیاکہ اسنیپ چیکنگ کے نام پرلوگوںکونائن زیروآنے سے روکنے اور ہراساں کرنے کاعمل بندکیاجائے ۔


10/1/2024 2:20:15 AM