Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد ایم کیوایم جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام نذیر حسین میڈیکل کمپلیکس حیدرآباد میں ہیٹ اسٹروک ایمرجنسی سینٹر فعال کر دیا گیا


قائد ایم کیوایم جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام نذیر حسین میڈیکل کمپلیکس حیدرآباد میں ہیٹ اسٹروک ایمرجنسی سینٹر فعال کر دیا گیا
 Posted on: 6/23/2015
قائد ایم کیوایم جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام نذیر حسین میڈیکل کمپلیکس حیدرآباد میں ہیٹ اسٹروک ایمرجنسی سینٹر فعال کر دیا گیا
خدمتِ خلق فاؤنڈیشن ،نذیر حسین میڈیکل کمپلیکس میں ہیٹ اسٹروک کے درجنوں شکارخواتین وبچوں کو ہنگامی بنیادوں پر بلامعاوضہ طبی امداد فراہم کی گئی
حیدرآباد کے گنجان آبادعلاقوں مارکیٹ چوک ، فقیر کاپڑ ، حیدر چوک ، تانگہ اسٹینڈ ، لطیف آباد نمبر 8 ، جویریہ سینٹر لطیف آباد نمبر 11، مصطفی مسجد اور لطیف آباد نمبر 12 اللہ والی مسجد کے پاس قائم کی جانے والی ہیٹ اسٹروک ریلیف ایمرجنسی ایمبولینس سروس کے ذریعے بھی عوام کو طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ہیٹ اسٹروک کی علامتیں اوراس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے بھی آگہی دی گئی 
ہیٹ اسٹروک ریلیف ایمرجنسی ایمبولینس سروس میں کے کے ایف کی جانب سے متاثرین کیلئے پانی اور او آر ایس کا انتظام بھی کیا گیا ہے 
خدمتِ خلق فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے ایمبولینسزپر ہیٹ اسٹروک کی علامتیں اور اس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے پینا فلیکس بھی چسپاں کئے گئے 
حیدرآباد ۔۔۔۔23 ، جون ، 2015 ء
قائد ایم کیوایم جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر خدمتِ خلق فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیرِ انتظام نذیر حسین میڈیکل کمپلیکس میں ہیٹ اسٹروک ایمرجنسی سینٹر فعال کر دیا گیا ہے جس میں ہیٹ اسٹروک کے شکاردرجنوں بچوں اور خواتین کو ہنگامی بنیادوں پر بلامعاوضہ طبی امداد فراہم کی گئی اور مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو ہیٹ اسٹروک کی علامتیں اس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرکے بارے میں بھی آگہی دی گئی اس موقع پر ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی اور خدمتِ خلق فاؤنڈیشن حیدرآباد کے انچارج ڈاکٹر طاہر خانزادہ و اراکین سمیت کے کے ایف کے رضا کار اور ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف بھی موجود تھے ۔ علاوہ ازیں کے کے ایف نے حیدرآباد کے گنجان آباد علاقوں مارکیٹ چوک ، فقیر کاپڑ ، حیدر چوک ، تانگہ اسٹینڈ ، لطیف آباد نمبر 8 ، جویریہ سینٹر ، لطیف آباد نمبر 11، مصطفی مسجد اور لطیف آباد نمبر 12 اللہ والی مسجد کے پاس قائم کی جانے والی ہیٹ اسٹروک ریلیف ایمرجنسی ایمبولینس سروس کے ذریعے بھی عوام کو طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ہیٹ اسٹروک کی علامتیں اوراس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے بھی آگہی دی۔ ہیٹ اسٹروک ریلیف ایمرجنسی ایمبولینس سروس کے ساتھ ہی میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے ٹھنڈے پانی اور او آر ایس کا انتظام بھی کیا گیا تھا جبکہ خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایمبولینسزپر ہیٹ اسٹروک کی علامتیں اور اس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے پینا فلیکس بھی چسپاں کئے گئے تھے۔ 

10/1/2024 12:12:49 AM