Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم ہاؤس اوررائے ونڈکے عالیشان محلوں میں بیٹھنے والوں کوعوام کی مشکلات اورپریشانیوں کاکوئی احساس نہیں۔ارکان قومی اسمبلی ایم کیوایم


وزیراعظم ہاؤس اوررائے ونڈکے عالیشان محلوں میں بیٹھنے والوں کوعوام کی مشکلات اورپریشانیوں کاکوئی احساس نہیں۔ارکان قومی اسمبلی ایم کیوایم
 Posted on: 6/22/2015
وزیراعظم ہاؤس اوررائے ونڈکے عالیشان محلوں میں بیٹھنے والوں کوعوام کی مشکلات اورپریشانیوں کاکوئی احساس نہیں۔ارکان قومی اسمبلی ایم کیوایم
بڑے بڑے دعوے کرنے والے حکمراں توعالیشان محلوں میں آرام سے بیٹھے ہیں لیکن عوام لوڈشیڈنگ کاعذاب جھیل رہے ہیں
لوڈشیڈنگ کے خاتمہ پر توجہ دینے کے بجائے خواجہ آصف اورعابدشیرعلی مہاجروں اورقائدتحریک الطاف حسین کے خلاف زہراگلنے میں مصروف ہیں 
جب تک متعصب لوگ کرسیوں پر بیٹھے ہوں گے تو نہ توعوام کے مسائل حل ہوں گے اورنہ ہی ملک میں قومی یکجہتی پروان چڑھ سکے گی

کراچی ۔۔۔ 22 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان قومی اسمبلی نے پانی وبجلی کے وزیرمملکت عابدشیرعلی کے بیان کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم ہاؤس اوررائے ونڈکے عالیشان محلوں میں بیٹھنے والوں کوعوام کی مشکلات اورپریشانیوں کاکوئی احساس نہیں ۔ اپنے ایک بیان میں ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ الیکشن سے قبل میاں نوازشریف، شبہازشریف اورمسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے چھ مہینوں میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کئے تھے لیکن آج تیسراسال ہے اوربڑے بڑے دعوے کرنے والے حکمراں توبڑے بڑے محلوں میں آرام سے بیٹھے ہیں لیکن عوام آج بھی لوڈشیڈنگ کاعذاب جھیل رہے ہیں اوراس پر توجہ دینے اوراپنی کارکردگی بہتربنانے کے بجائے خواجہ آصف اورعابدشیرعلی انتہائی بے شرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے مہاجروں اورقائدتحریک الطاف حسین کے خلاف زہراگلنے میں مصروف ہیں۔ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ اپنی نفرت اورتعصب کامظاہرہ کرنے کے بجائے عابدشیرعلی قوم کواس بات کاجواب دیں کہ دو سال گزرجانے کے باوجوداب تک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کیوں نہ ہوسکی؟ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ جب تک عابدشیرعلی جیسے متعصب اورنااہل لوگ کرسیوں پر بیٹھے ہوں گے تو نہ توعوام کے مسائل حل ہوں گے اورنہ ہی ملک میں قومی یکجہتی پروان چڑھ سکے گی۔

10/1/2024 12:17:27 AM