وسیم اختر کے برادر نسبتی الطاف حسین ایڈوکیٹ کے انتقال پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔۔21جون2015ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے رکن رابطہ کمیٹی و سابق حق پرست صوبائی وزیر وسیم اختر کے برادر نسبتی الطاف حسین ایڈوکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے وسیم اختر سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ الطاف حسین ایڈوکیٹ مرحوم کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و عطا کرے۔