سینئر صحافی واحد بشیر کے انتقال پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا اظہا ر تعزیت
کراچی ۔۔۔21جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ممتاز صحافی رہنما و سینئر صحافی واحد بشیر کے انتقا ل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ واحد بشیر مرحوم کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے ۔