Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی حکومت پورے ملک کے ساتھ ساتھ کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کیلئے اقدامات کرے ۔ ر ابطہ کمیٹی


وفاقی حکومت پورے ملک کے ساتھ ساتھ کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کیلئے اقدامات کرے ۔ ر ابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/21/2015
وفاقی حکومت پورے ملک کے ساتھ ساتھ کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کیلئے اقدامات کرے ۔ ر ابطہ کمیٹی 
جب کراچی کے مسائل کوحل کرنے کی بات آتی ہے تووفاقی حکومت کارویہ سوتیلی ماں جیساہوتاہے
جوشہرپورے ملک کوپال رہاہو اس کے ساتھ وفاق کا متعصبانہ سلوک انتہائی شرمناک ہے
کراچی میں بجلی کے بحران کوصرف ’’کے الیکٹرک ‘‘کی ذمہ داری قراردیکر وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآں نہیں ہوسکتی۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 21 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ وفاقی حکومت پورے ملک میں بجلی کے بحران کے حل پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کیلئے اقدامات کرے ۔ اپنے ایک بیان میں ر ابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی پاکستان کامعاشی دارالحکومت ہے جو قومی خزانے میں 70فیصدریونیو دیتاہے لیکن جب کراچی کے مسائل کوحل کرنے اور اس شہرکی زبوں حالی پرتوجہ دینے کی بات آتی ہے تووفاقی حکومت کارویہ سوتیلی ماں جیساہوتاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پورے ملک کی طرح کراچی میں بھی شدیدلوڈشیڈنگ ہورہی ہے جس سے نہ صرف کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن بنتی جارہی ہے بلکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری اورتجارتی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثرہورہی ہیں مگروفاقی حکومت کراچی میں بجلی کے بحران کے حل پر توجہ دینے کے بجائے اسے صرف ’’ کے الیکٹرک ‘‘ کی ذمہ داری قراردے کراس معاملے سے قطعی طورپرلاتعلقی کااظہارکررہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جوشہرپورے ملک کوپال رہاہو،جوملکی معیشت کوچلارہاہو اس شہر کے ساتھ وفاق کا ایسامتعصبانہ سلوک انتہائی شرمناک ہے ۔ کراچی میں بجلی کے بحران کوصرف کے الیکٹرک کی ذمہ داری قراردیکر وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآں نہیں ہوسکتی۔رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں بجلی کے بحران پرقابوپانے کے لئے وہ بھی اپناکرداراداکرے ۔

10/1/2024 12:13:41 AM