Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گال ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر قوم کو الطاف حسین کی دلی مبارکباد


گال ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر قوم کو الطاف حسین کی دلی مبارکباد
 Posted on: 6/21/2015
گال ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر قوم کو الطاف حسین کی دلی مبارکباد 
پاکستان کی ٹیم کا گال ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرکے برتری حاصل کرنا انتہائی خوش آئند ہے ، الطاف حسین 
کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کھلاڑی خراج تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں ، الطاف حسین 
لندن۔۔۔21، جون 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے گال ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ گال ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم کا فتح حاصل کرکے برتری حاصل کرنا انتہائی خوش آئند ہے اور یہ برتری پاکستانی ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں کی انتھک محنت اور لگن کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے گال ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے جس پر کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیت ایک ایک کھلاڑی زبردست خراج تحسین اور مبارکباد کا مستحق ہے ۔ جناب الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اسی طرح محنت اور لگن کے ساتھ کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھے گی اوردنیائے کرکٹ میں فتوحات حاصل کرکے قوم کو تحفے دیتی رہے گی ۔ 

10/1/2024 12:14:00 AM