گلگت (نگر) کی معروف سیاسی شخصیت مرزا حسین کے انتقال پررابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی:17جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلگت (نگر) کی معروف سیاسی شخصیت مرزا حسین کے انتقال پر افسوس کا ظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ اور انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سو گواران کو صبر جمیل دے۔( امین)