Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کے مخیر حضرات، تاجر برادری اور عام شہری اپنی زکوۃ ، فطرہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں،ڈاکٹر محمد فاروق ستار


پاکستان کے مخیر حضرات، تاجر برادری اور عام شہری اپنی زکوۃ ، فطرہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں،ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 6/17/2015
پاکستان کے مخیر حضرات، تاجر برادری اور عام شہری اپنی زکوۃ ، فطرہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں،ڈاکٹر محمد فاروق ستار
خدمت خلق فاؤنڈیشن ملک کا دوسرا بڑا فلاحی ادارہ ہے جس کی کارکردگی کو سرکاری و بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیاہے 
کے کے ایف نے سیلاب متاثرین کی امداد سمیت پاکستان میں آنیوالے تباہ کن زلزلوں ، سیلاب اور امریکہ میں’’کٹریناطوفان‘‘، انڈونیشیا، سری لنکامیں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن نے امداد فراہم کی ہے
خدمت خلق فاؤنڈیشن کو زکوۃ ، فطرہ اور مالی امداد دینے والے مخیر و عام حضرات سے دلی تشکر کا اظہار
ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں ٹرسٹیز کے ہمراہ پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔۔17جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاہے کہ ایم کیو ایم فلاحی کاموں یا سیاست میں جبر کی قائل نہیں ، خد مت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران نے نہ اس سے قبل عوام سے زبردستی کی ہے اور نہ اس مرتبہ کریں گے، عوام اپنی مرضی اور خوشی سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو اپنا زکوۃ اور فطرہ دیکر انسانیت کی خدمت کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ٹرسٹیز ڈاکٹر نصرت شوکت ، احمد علی اور ارشد وہرہ انکے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی طرح خدمت خلق فاؤنڈیشن کا فلاحی ادارہ 37سال سے ملک کے غریب و نادار خاندانوں کی بلا امتیا ز امداد و خدمت کر رہا ہے،کے کے ایف نے ملک کے سفید پوش عوام کی پردہ پوشی قائم رکھنے کیلئے جناب الطاف حسین کی ہدایت و رہنمائی میں خدمت خلق کر رہاہے،پاکستان ایک فلاحی ریاست ہے اگر ایک فلاحی ریاست کو حکومت ۔۔۔ناکام ہوجائے تو غیر سرکاری فلاحی تنظیموں کو سامنے آنا پڑتا ہے،خدمت خلق فاؤنڈیشن ایدھی فاؤنڈیشن کے بعد ملک کا دوسرا بڑا فلاحی ادارہ ہے جس کو سرکاری و بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیاہے اس ادارے کو 37سال قبل خدمت خلق کمیٹی کے نام سے جناب الطاف حسین نے شروع کیا تھا جس نے ملک کے غریب و مفلس عوا م کی امداد کا انتظام شروع کردیا تھا۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں ہر سال کی طرح امسال بھی خدمت خلق فاؤنڈیشن زکوۃو فطرہ جمع کرنے کا آغاز کر رہاہے۔کے کے ایف نے 2005کے بد ترین زلزلے،2010ء ، 2011ء کے سیلاب متاثرین کو ادویات کی فراہمی ، نقد رقوم کی فراہمی اورانکی امداد سمیت پاکستان میں آنیوالے تباہ کن زلزلوں ، سیلاب اور امریکہ میں ’’کٹریناطوفان‘‘، انڈونیشیا، سری لنکامیں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن نے انکے سفارت خانوں کے ذریعے بڑی امدادی رقوم ادا کی اور بین الاقوامی سطح پر آنیوالی قدرتی آفات میں بھی اپنا فلاحی فرض سر انجام دیاہے اور ملک میں جہاں قدرتی آفات آئیں وہاں سب سے پہلے کے کے ایف کے رضاکاران موجود رہے ہیں، کے کے ایف نے آباد کاری کیلئے بھی سب سے بڑھ کر کام سر انجام دیاہے جسے ملک میں موجود غیر ملکی سفارت خانوں ، سفارت کاروں نے بھی کے کے ایف کے ساتھ فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے اور ہمارے کا م کو سراہاہے۔انہوں نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کو ملنے والی امداداور خرچ ہونیوالی کروڑوں روپوں کا باقاعدہ ریکارڈ تیار کیا جاتاہے جو عام شہریوں کے معائنے کیلئے کے کے ایف کے صدر دفتر میں موجود ہے ، کے کے ایف کی جانب سے کراچی ، حیدر آباد میں بڑے اسپتال ، کراچی میں چار بڑی لیبارٹریز اور بلڈ بینکس مزید قائم کئے گئے ہیں جہاں دیگر لیبارٹریز کے مقابلے مفت اور کم قیمت طبی سہولیات فراہم کی جاتے ہیں، میٹرنیٹی ہومز، میت بسوں اور ملک بھر میں کے کے ایف ایمبولینس سروس بھی عوامی خدمت میں مصرو ف ہے،غریب خاندانوں کے ماہانہ وضائف، روزگار اسکیم ، مستحقین کیلئے طبی ، و مالی امدادپورے سال جاری رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان کے آخری عشرے میں ہونیوالے بڑے امدادی پروگرامز دنیا کے سامنے ہیں۔انہوں نے ملک بھر میں بسنے والے مخیر حضرات، تاجر برادری سمیت عام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی زکوۃ ، فطرے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیکر ان تمام فلاحی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں ہماری مدد کریں تاکہ غریب عوام کے مسائل کو کم کیا جاسکے اور پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے تصور کاپاکستان بنایا جاسکے۔ انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو زکوۃ ، فطرہ اور مالی امداد دینے والے مخیر و عام حضرات سے دلی تشکر کا اظہار کیا ۔اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن حیدر آباد کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ چار ایمبولینس بھی ٹرسٹی کے حوالے کی گئیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کام شہر میں امن و امان کا قیام ہے،گزشتہ کئی برسوں میں شہر میں زکوۃ ، فطرے کی وصولی میں کسی قسم کا تصادم سامنے نہیں آیاہے،یہ فلاحی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایمانداری کے ساتھ اپنی امداد غریب و مستحقین تک پہنچائیں۔اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں پر مبنی سی ڈی بھی صحافیوں کو فراہم کی گئی۔
English

10/1/2024 12:15:34 AM