Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آصف زرداری کی تقریر کو ملکی اداروں کی توقیرکے منافی قراردینے والے اینکرپرسنز اور تجزیہ نگاروں کااحترام کرتے ہیں، اراکین رابطہ کمیٹی


آصف زرداری کی تقریر کو ملکی اداروں کی توقیرکے منافی قراردینے والے اینکرپرسنز اور تجزیہ نگاروں کااحترام کرتے ہیں، اراکین رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/17/2015
آصف زرداری کی تقریر کو ملکی اداروں کی توقیرکے منافی قراردینے والے اینکرپرسنز اور تجزیہ نگاروں کااحترام کرتے ہیں، اراکین رابطہ کمیٹی
عمران خان نے ایکاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ جملے کہے تھے کہ ’’ اگر 20 ہزار افراد سڑکوں پر نکل آئیں توان جرنیلوں کا پیشاب نکل جائے گا ،یہ اتنے بزدل ہوتے ہیں‘‘ پر کیاتبصرہ کرنا پسند فرمائیں گے ؟
اینکرپرسنز ، ٹی وی ٹاک شوز کے شرکاء اوراپنی علمیت وقابلیت کے جوہر دکھانے والے اکابرین سے اراکین رابطہ کمیٹی کا سوال
لندن۔۔۔17، جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید قاسم ، سلیم دانش، محمد اظہاراور سید مصطفی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ٹیلی ویژن کے ان تمام اینکرپرسنز ، تبصرہ نگاروں اور ٹی وی ٹاک شوز کے شرکاء کوجو 16 جون2015ء کو اسلام آبادمیں سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی تقریر کے بعض حصوں کو نہ صرف انتہائی برابھلا کہہ رہے ہیں بلکہ بعض حصوں کو تو ملکی اداروں کی توقیر کے منافی اور اداروں کی تذلیل قراردے رہے ہیں ،مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اینکرپرسنز اورٹی وی ٹاک شوزمیں شریک مبصرین کے تجزیوں کا ہم احترام کرتے ہیں اورانہیں آزادی صحافت کا حصہ بھی سمجھتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ایسے اینکرپرسنز ، ٹی وی ٹاک شوز کے شرکاء اوراپنی علمیت وقابلیت کے جوہر دکھانے والے اکابرین سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اس بیان پر جس کا وڈیو ریکارڈ بھی موجود ہے ، جس میں عمران خان نے پی ٹی آئی کے ایک اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یہ جملے کہے تھے کہ ’’ اگر 20 ہزار افراد سڑکوں پر نکل آئیں تو ان جرنیلوں کا پیشاب نکل جائے گا ،یہ اتنے بزدل ہوتے ہیں‘‘ پر یہ حضرات کیاتبصرہ کرنا پسند فرمائیں گے ؟

10/1/2024 12:12:43 AM