Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے جوائنٹ سیکٹر انچارج نذر مکرم ، کورنگی سیکٹر کمیٹی کے رکن مجیب کورنگی سیکٹریونٹ 77کے انچارج محمد عالم اور شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 108کے کارکن محمد شاہد کی بلاجواز گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے جوائنٹ سیکٹر انچارج نذر مکرم ، کورنگی سیکٹر کمیٹی کے رکن مجیب کورنگی سیکٹریونٹ 77کے انچارج محمد عالم اور شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 108کے کارکن محمد شاہد کی بلاجواز گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 6/17/2015
سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے جوائنٹ سیکٹر انچارج نذر مکرم ، کورنگی سیکٹر کمیٹی کے رکن مجیب کورنگی سیکٹریونٹ 77کے انچارج محمد عالم اور شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 108کے کارکن محمد شاہد کی بلاجواز گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
یہ معمول بنا لیا ہے کہ جب بھی ایم کیوایم کا کوئی پروگرام منعقد ہوتا ہے اس کے اختتام پر ذمہ داران و کارکنان اور عوام کی گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی جاتی ہے ، ان پر تشدد کیاجاتا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
آج بھی نذر مکرم ، مجیب اور محمد عالم کراچی پریس کلب پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے بعد گھر جارہے تھے کہ کورنگی کراسنگ پر سرکاری اہلکاروں نے انہیں بلاجواز گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر کردیا ، رابطہ کمیٹی 
ایک جانب مہاجروں کیلئے نازیبا اور لسانیت پر مبنی الفاظوں کا استعمال کیاجارہا ہے تو دوسری جانب اس کے خلاف احتجاج کرنے
والے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں پر عرصہ حیات تنگ کیاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم کو بتایا جائے کراچی آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کی سیاسی اور جمہوری سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی کیوں عائد کی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم کے گرفتار شدہ بے گناہ ذمہ داران وکارکنان میں سے کئی ایسے ہیں جنہیں ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے ، کئی سرکاری اہلکاورں کی نجی عقوبت گاہوں میں قید ہیں اور کئی لاپتہ ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
وزیر اعظم ، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ بلاجواز گرفتاریوں کانوٹس لیں ، تمام گرفتار شدگان کو رہا کیاجائے اور ایم کیوایم کے خلاف ریاستی طاقت ،جبر اور ظلم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کا عمل فی الفور بندکرائیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔17، جون 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے جوائنٹ سیکٹر انچارج نذر مکرم ، کورنگی سیکٹر کمیٹی کے رکن مجیب اور کورنگی سیکٹر یونٹ 77کے انچارج محمد عالم کی بلاجواز گرفتاری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سرکاری اہلکاروں نے یہ معمول بنا لیا ہے کہ جب بھی ایم کیوایم کا کوئی پروگرام منعقد ہوتا ہے اس کے اختتام پر ذمہ داران ،کارکنان اور عوام جو اپنے گھر وں کو واپس جارہے ہوتے ہیں تو ان کی گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی جاتی ہے ، ان پر تشدد کیاجاتا ہے اور انہیں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جاتا ہے۔ آج بھی ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے جوائنٹ انچارج نذر مکرم ،رکن مجیب اور یونٹ انچارج محمد عالم کراچی پریس کلب پر وفاقی وزیر خواجہ آصف کے مہاجروں کی تذلیل اور توہین آمیز ریمارکس کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے بعد اپنے گھر جارہے تھے کہ سرکاری اہلکاروں نے انہیں کورنگی کراسنگ سے حراست میں لے لیا، اسی طرح ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 108کے کارکن محمد شاہدجو گلستان جوہر پر ڈبل روٹی کے ٹھیلے پر محنت مزدوری کرر ہے تھے ان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور ان کا ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہوپارہا ہے کہ وہ کہاں اور کس حالت میں ہیں جس اور ان کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب مہاجروں کیلئے نازیبا اور لسانیت پر مبنی الفاظوں کا استعمال کیاجارہا ہے تو دوسری جانب اس تذلیل کے خلاف احتجاج کرنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں پر عرصہ حیات تنگ کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہمیں بتایا جائے کراچی آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کی سیاسی اور جمہوری سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی کیوں عائد کی جارہی ہے اور اس کے بے گناہ ذمہ داران و کارکنان کو کن مقاصد کے تحت گرفتار کیاجارہا ہے ؟اورانہیں کیونکر جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے ؟۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ ایم کیوایم کے گرفتار شدہ بے گناہ ذمہ داران وکارکنان میں سے کئی ایسے ہیں جنہیں ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے ، کئی سرکاری اہلکاورں کی نجی عقوبت گاہوں میں قید ہیں اور کئی لاپتہ ہیں اور انہیں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جو بھی عناصر ایم کیوایم کو دیوار سے لگا کر اسے جمہوری اور سیاسی طور پر ناکام بنانا چاہتے ہیں وہ چاہے جتنی ہی طاقت اور مذموم ہتھکنڈے استعمال کرلیں وہ ہرگز ہرگزچھاپوں و گرفتاریاں ، شہادتوں اور تشدد کے ذریعے ایم کیوایم کو نہ کل حقوق کی جدوجہد سے باز رکھ سکیں ہیں اور نہ آئندہ رکھ سکتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف ،و فاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے جوائنٹ انچارج نذر مکرم ، کورنگی سیکٹرکمیٹی کے رکن مجیب ، یونٹ 77کے انچارج محمد عالم اور ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 108کے کارکن محمد شاہد کی بلاجواز گرفتاری کا سختی سے نوٹس لیاجائے ،ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کے خلاف ریاستی طاقت ،جبر اور ظلم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کا عمل فی الفور بند کرایاجائے اور ایم کیوایم تمام گرفتار شدہ گان کو رہا کیا جائے 

10/1/2024 12:12:43 AM