طیب ہاشمی کی والدہ اور طیب یزدانی کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔16جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ایلڈرزونگ کے رکن و سابق حق پرست کونسلر طیب یزدانی اور ایم کیوایم ایلدرزونگ کے انچارج سید طیب حسین ہاشمی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)