Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے مہاجروں کے خلاف متعصبانہ اور نفرت انگیز بیان کی شدید مذمت کردی


آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے مہاجروں کے خلاف متعصبانہ اور نفرت انگیز بیان کی شدید مذمت کردی
 Posted on: 6/16/2015
آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے مہاجروں کے خلاف متعصبانہ اور نفرت انگیز بیان کی شدید مذمت کردی 
خواجہ آصف کے مہاجروں کے بارے میں توہین آمیز اور اشتعال انگیز ریمارکس کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قرار داد مزمت جمع کرائی گئی 
مظفر آباد۔۔۔16، جون 2015ء 
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے مہاجروں کے بارے میں توہین آمیز اور اشتعال انگیز ریمارکس کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قرار داد مزمت جمع کرادی گئی ۔ قرار داد مذمت آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی اور مہاجروں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر بجٹ سیشن کے دوران بحث کی درخواست کی ۔ بعدازاں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس نے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے مہاجروں کے خؒ اف متعصبانہ اور نفرت انگیز بیان اور ’’جعلی مہاجر‘‘ کے الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ خواجہ آصف کے بیان سے ملک و قوم کیلئے قربانیاں دینے والے کروڑوں مہاجروں کی دل آزاری ہوئی ہے لہٰذا یہ اجلاس وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے اس قسم کے نفرت انگیز بیانات کا نوٹس لے اور اس کا فی الفور سدباب کریں ۔ 


10/1/2024 12:16:20 AM