Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سینیٹربیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم کے والد اورممتازقانون داں محمدنسیم ایڈوکیٹ کے انتقال پرقائدتحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت


ایم کیوایم کے سینیٹربیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم کے والد اورممتازقانون داں محمدنسیم ایڈوکیٹ کے انتقال پرقائدتحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
 Posted on: 6/15/2015
ایم کیوایم کے سینیٹربیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم کے والد اورممتازقانون داں محمدنسیم ایڈوکیٹ کے انتقال پرقائدتحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
قائدتحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی، تنظیمی شعبہ جات، ارکان پارلیمنٹ ، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان، ایم کیوایم یوکے اور
یوتھ ونگ کے بیک وقت اجلاس میں فروغ نسیم کے والد محمدنسیم ایڈوکیٹ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی
اجلاس میں بیرسٹر فروغ نسیم کی والدہ کی صحتیابی کے لئے بھی دعاکی گئی
بیرسٹرفروغ نسیم اوران کے تمام اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 15 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینیٹربیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم کے والد اورممتازقانون داں محمدنسیم ایڈوکیٹ کے انتقال پر دلی صدمہ اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔جناب الطاف حسین نے آج کراچی، اسلام آباداورلندن میں رابطہ کمیٹی، تمام تنظیمی شعبہ جات ارکان پارلیمنٹ ، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان، ایم کیوایم یوکے اوریوتھ ونگ کے بیک وقت اجلاس میں فروغ نسیم کے والد محمدنسیم ایڈوکیٹ کے انتقال پر شدیدافسوس کا اظہار کیا۔ جناب الطاف حسین نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدنسیم ایڈوکیٹ مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اوربیرسٹرفروغ نسیم اورانکے تمام اہل خانہ کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرجمیل عطافرمائے ۔ اجلاس میں بیرسٹر فروغ نسیم کی والدہ کی صحتیابی کے لئے بھی دعاکی گئی ۔ 

10/1/2024 12:12:34 AM