Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی جانب سے ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان اور کراچی کے شہریوں کو مکھی کہنے پر رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ کا اظہار مذمت


وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی جانب سے ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان اور کراچی کے شہریوں کو مکھی کہنے پر رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ کا اظہار مذمت
 Posted on: 6/14/2015
وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی جانب سے ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان اور کراچی کے شہریوں کو مکھی کہنے پر رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ کا اظہار مذمت 
وزیراعظم نے کراچی کے شہریوں کو مکھی کہہ کر کراچی میں ماورائے عدالت قتل ہونے ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان اور شہریوں کی شہادت کی توہین کی ہے ، عارف خان ایڈوکیٹ 
وزیراعظم کا بیان کراچی کے معصوم و بے گناہ افراد کے لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، عارف خان 
وزیراعظم اپنے بیان پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے فوری واپس لیں اور کراچی کے شہریوں سے فی الفور معافی مانگیں ، عارف خان ایڈوکیٹ 
کراچی :۔۔14؍ جون 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی جانب سے اہل کراچی کو مکھی سے تشبیہ دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کراچی کے شہریوں کو مکھی کہہ کر کراچی میں ماؤرائے عدالت قتل ہونے ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان اور شہریوں کی شہادت کی توہین کی ہے جس پر انہیں کراچی کے شہریوں سے معافی مانگنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کراچی کو شہد کا چھتا سمجھتے ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے چھتے میں دھواں بھر کر شہد نچوڑ کر لے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت جمہوری حکومت نہیں بلکہ جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور وڈیروں کی حکومت ہے جو پاکستان کے غریب عوام کے خون پسینہ کی کمائی سے اپنی جیبیں بھر رہی ہے اور بیرون ملک اپنے کاروبار اور بینک بیلنس میں اضافہ کررہے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت عنقریب آنے والا ہے جب عوام اپنے خون پسینے کی کمائی کے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے اور ظالموں کو عبرت کا نشان بنادیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور سندھ کے بجٹ میں کراچی کو یکسر انداز کیا گیا ہے اور دونوں بجٹ میں کراچی کے کسی بھی میگا پروجیکٹ کیلئے کوئی خاطر خواہ رقم نہیں رکھی گئی ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت کراچی کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ر روا رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو ہڑتال کرنے کا کوئی شوق نہیں جب ان کی آواز نقار خانہ میں طوطی کی آواز بن جائے گی تو انہیں اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے مجبورً ا انتہائی اقدام کا سہارا لینا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قانو ن نافذ کرنے والے ادارے اور سرکاری ایجنسیوں کے اہلکار ایم کیو ایم کے معصوم بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کرکے انہیں عدالت میں پیش کرنے کے بجائے سرکاری حراست میں بے پناہ تشدد کرتے ہیں ہونا تو یہ چاہئے کہ وزیراعظم ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لیتے مگرانہوں نے تو کراچی کے شہریوں کومکھی سے تشبیہ دیکر کراچی اورایم کیو ایم کے شہداء اور کی تذلیل کی جس پر ہم صرف افسوس کااظہار کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان کراچی کے معصوم و بے گناہ افراد کے لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔ رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا آپ کی نظر میں کراچی کے معصوم شہریوں کی کوئی حیثیت ہے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کوچاہیئے کہ اپنے بیا ن پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے فوری واپس لیں اور کراچی کے شہریوں سے فی الفور معافی مانگیں ۔

10/1/2024 12:17:15 AM