Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کراچی کے شہریوں کومکھی قرارد یناقابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کراچی کے شہریوں کومکھی قرارد یناقابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 6/12/2015
وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کراچی کے شہریوں کومکھی قرارد یناقابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
ماورائے عدالت قتل پراگرنہ صوبائی حکومت انصاف فراہم کرے نہ وفاقی حکومت نوٹس لے تو ایم کیوایم کے پاس پرامن احتجاج یاہڑتال کرنے کے سوااورکیاچارہ رہ جاتاہے ؟ رابطہ کمیٹی
وزیراعظم نوازشریف کے خیالات نہ صرف سراسر افسوسناک ہیں بلکہ ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے معصوم وبے گناہ افرادکے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں۔ رابطہ کمیٹی
کیا وزیراعظم کی نظرمیں کراچی کے معصوم شہری انسان نہیں بلکہ مکھی ہیں ؟ کیاکراچی کے معصوم وبے گناہ انسانوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے؟ رابطہ کمیٹی
وزیراعظم نوازشریف اپنے الفاظ واپس لیں اوراپنے ان الفاظ پر کراچی کے شہریوں سے معافی مانگیں 
کراچی ۔۔۔ 12 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے کراچی میں پولیس،رینجرزاوردیگرسرکاری اداروں کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کراچی کے شہریوں کومکھی قراردینے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو ہڑتالوں کاکوئی شوق نہیں اورکوئی بھی خوشی سے احتجاج اورہڑتال نہیں کرتا۔اگرپولیس، رینجرزاور دیگر سرکاری ایجنسیوں کے اہلکار ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنوں کوگرفتارکریں اورانہیں عدالتوں میں پیش کرنے کے بجائے سرکاری حراست میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنائیں اورتشددکرکے ماردیں، اس کھلے ظلم پر نہ پولیس ،رینجرزاوراداروں کے حکام سنیں، نہ صوبائی حکومت انصاف فراہم کرے نہ ہی وفاقی حکومت اس کانوٹس لے تو ایم کیوایم کے پاس اپنے بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کے ماورائے عدالت قتل پرپرامن احتجاج یاہڑتال کرنے کے سوااورکیاچارہ رہ جاتاہے ؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ امرافسوسناک ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ایک جانب تو مظلوموں کی دہائیاں سننے کیلئے تیارنہیں ہیں اورجب ماورائے عدالت قتل پر احتجاج ہوتو وزیراعظم یہ کہہ رہے ہیں کہ ’’ کراچی میں مکھی بھی مرجائے تواحتجاج اورہڑتال کی جاتی ہے ‘‘ ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کے یہ خیالات نہ صرف سراسر افسوسناک ہیں بلکہ ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے معصوم وبے گناہ افرادکے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم کی نظرمیں کراچی کے معصوم شہری انسان نہیں بلکہ مکھی ہیں ؟ کیاکراچی کے معصوم وبے گناہ انسانوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف اپنے الفاظ واپس لیں اوراپنے ان الفاظ پر کراچی کے شہریوں سے معافی مانگیں ۔

10/1/2024 12:17:08 AM