Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی کے بھائی محمد خلیل بندھانی کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس


حق پرست رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی کے بھائی محمد خلیل بندھانی کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
 Posted on: 6/12/2015
حق پرست رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی کے بھائی محمد خلیل بندھانی کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
محمد خلیل بندھانی دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں گولی سے زخمی ہوگئے تھے،
رابطہ کمیٹی نے فائرنگ کے نتیجے میں محمد خلیل بندھانی کو گولی لگنے کے واقعے کی مذمت کی ،
حکومت سندھ محمد خلیل بندھانی کے قتل کا نوٹس لیکر فائرنگ کرنے والے عناصر کو فوری گرفتار کرے،رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔12جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سلیم بندھانی کے بھائی محمد خلیل بندھانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔واضح رہے کہ محمد خلیل بندھانی گزشتہ دنوں سکھر میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔رابطہ کمیٹی نے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں محمد خلیل بندھانی کی ہلاکت کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ سکھر سے رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی کے بھائی محمد خلیل بندھانی کی ہلاکت کا نوٹس لیکراس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادیں۔رابطہ کمیٹی محمد خلیل کے انتقال پر سلیم بندھانی سمیت تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

10/1/2024 12:16:28 AM